Navy Sailor
ڈیڈ سی دنیا کا واحد سمندر ہے جس میں کسی قسم کی حیات نہیں پائی جاتی ‘ اس میں مچھلی ہے اور نہ ہی کوئی پودا حتیٰ کہ اس میں کائی تک نہیں اگتی‘ آپ کو اس میں موج بھی دکھائی نہیں دیتی‘ اس پر کوئی ملاح کشتی‘ موٹر بوٹ اور بحری جہاز بھی نہیں چلا سکتے‘ کیوں؟ کیونکہ ڈیڈ سی میں نمکیات کی مقدار 23 سے 25 فیصد ہے‘ عام سمندر میں یہ مقدار 4 سے 6 فیصد ہوتی ہے چنانچہ بھاری نمکیات کی وجہ سے ڈیڈ سی میں زندگی ممکن ہے اور نہ ہی کشتی رانی‘ آپ جوں ہی سمندر میں کشتی ڈالتے ہیں یہ فوراً الٹ جاتی ہے۔
یہ دنیا کا واحد سمندر ہے جس میں کوئی زندہ شخص اور جانور ڈوب نہیں سکتا‘ سمندر کا بھاری پانی ہر جسم کو فوراً سطح پر لے آتا ہے‘ لوگ اس میں چھلانگ بھی نہیں لگاتے‘ یہ بس پانی میں بیٹھ جاتے ہیں اور پانی انھیں سطح پر لے آتا ہے جس کے بعد لوگ دیر تک سطح آب پر بیٹھے رہتے ہیں‘ بحرمیت کا کسی دوسرے سمندر سے کوئی رابطہ نہیں۔
دنیا کے ہر سمندر پر ملاح کشتیاں اور جہاز اپ کو دوڑاتے نظر ائیں گے یہ پروفیشن کیا ہے؟
نیوی سیلر (Navy Sailor) یا ملاح بحریہ میں خدمات انجام دینے والا ایک فرد ہوتا ہے یہ اپنے ملک کی بحری خطرات سے حفاظت کرتا ہے۔
یہ مختلف ذمہ داریاں نبھاتا ہے جن میں پٹرول بوٹ سے لے کر ائیر کرافٹ اور اب دوز تک شامل ہیں۔ بحری تجارتی جہازوں کو بحری قزاقوں سے بچانا، سمندر میں گشت، کانوں کا کھوج، بحری معاونت، فوجی اپریشن کے دوران گولہ بارود کی فراہمی نیز قدرتی افات میں متاثرین کی مدد کرنا اس کے کام میں شامل ہے۔
سیلر مختلف شعبوں میں تربیت یافتہ ہوتے ہیں جیسے انجینئرنگ، طبی خدمات، کمیونیکیشن، اور تکنیکی کام۔ ان کی خدمات میں سمندری حدود کی حفاظت، جنگی مشقیں، اور دیگر اہم کام شامل ہیں۔ بحریہ میں سیلر کیریئر ایک باعزت اور پرکشش پروفیشن ہے جو سفر، تعلیم، اور مختلف مواقع فراہم کرتا ہے۔
1. تعلیمی ترقی:
بحریہ میں سیلرز کو مختلف پیشہ ورانہ تربیتی پروگرامز میں شامل ہونے کا موقع ملتا ہے جو ان کے علم اور مہارت کو بڑھاتے ہیں۔
2. سفر اور تجربہ:
بحریہ میں خدمات انجام دینے کے دوران سیلرز کو دنیا بھر میں سفر کرنے اور مختلف ثقافتوں کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے۔
3. روزگار کے مواقع:
سیلرز کے لئے مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع موجود ہیں، جیسے انجینئرنگ، طبی خدمات، کمیونیکیشن، اور دیگر تکنیکی شعبے۔
# فوائد:
1. معاشی تحفظ:
بحریہ میں خدمات انجام دینے والے سیلرز کو اچھی تنخواہ اور مختلف الاؤنسز ملتے ہیں جو انہیں معاشی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
2. صحت کی دیکھ بھال:
بحریہ اپنے سیلرز اور ان کے خاندان کے لئے بہترین صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔
3. رہائش:
بحریہ میں خدمات انجام دینے والے سیلرز کے لئے رہائش کی سہولیات بھی موجود ہیں۔
#چیلنجز:
1. سخت تربیت:
بحریہ میں خدمات انجام دینے کے لئے سخت تربیت سے گزرنا پڑتا ہے جس کے لئے جسمانی اور ذہنی طاقت ضروری ہے۔
2. دوریاں:
بحریہ میں خدمات انجام دینے والے سیلرز کو اپنی فیملی سے دور رہنا پڑتا ہے۔
3. تلخیاں:
یہ کام سخت جسمانی مشقت مانگتا ہے اور جان کو خطرات لاحق رہتے ہیں خاص کر دوران لڑائی۔ عزم جرات لازمی ہے۔
# ترقی:
1. پروموشن:
بحریہ میں سیلرز کو مختلف رینک پروموشنز ملتی ہیں جو ان کی ترقی کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔
2. مہارت میں اضافہ:
بحریہ میں خدمات انجام دینے کے دوران سیلرز کی مختلف مہارتوں میں اضافہ ہوتا ہے جو ان کے لئے مستقبل میں مفید ثابت ہوتی ہیں۔
اہم شاخیں۔
میڈیکل افیسر
یہ دوران تربیت اور دوران جنگ یا فلاحی مشن کے دوران طبی امداد فراہم کرتے ہیں۔
وار فئیر افیسر
یہ ملاحوں کی ٹیم کا کیپٹن ہوتا ہے جو جدید ہتھیاروں سے لڑتی ہے۔
لاجسٹک افیسر
جہاز میں مشن کے لیے درکار سامان کو برابر کرنا اس کا کام ہے۔
سب میرین
سب میرین اب دوز کے عملے کا حصہ ہوتا ہے۔

0 Comments