رائل میرین کمانڈو
پاکستان کے خفیہ اداروں نے 3 مارچ 2016ء کو بلوچستان کے ضلع خاران کی تحصیل ماشکیل سے بھارت کا ایک جاسوس گرفتار کیا، جاسوس کے سامان سے اس کا بھارتی پاسپورٹ بھی برآمد ہوا، یہ پاسپورٹ حسین مبارک پٹیل کے نام سے بنا تھا، ایڈریس پونا کا تھا اور یہ شخص اس پاسپورٹ کے ذریعے 17 مرتبہ بھارت گیا اور بھارت سے ایران آیا تھا، یہ دبئی اور تھائی لینڈ بھی آتا اور جاتا رہا تھا، حسین مبارک پٹیل نے گرفتاری کے فوری بعد تین حقائق کا اعتراف کر لیا، اس کا کہنا تھا میں سرونگ نیول آفیسر ہوں، میرا رینک کمانڈر ہے، میں 2022ء میں ریٹائر ہوں گا اور میرا اصل نام کلبھوشن یادیو ہے۔ کلبھوشن دراصل بھارتی میرین کمانڈو ہے۔
رائل میرین کمانڈوانتہائی تربیت یافتہ فوجی ہوتے ہیں جو غیر روایتی اور نہایت خطرناک مشن سرانجام دیتے ہیں، جیسے دشمن کی صفوں کے پیچھے سے حملہ اور ہونا یا اپنے فوجیوں کی حفاظت کرنا۔ یہ مختصر نوٹس پر بری، بحری یا فضائی اپریشن کے کیے تیار ہوجاتے ہیں۔ جنگی اور فوجی سرگرمیوں کے علاوہ یہ لوگ دنیا کے مختلف مقامات پر رفاہی کام بھی سر انجام دیتے ہیں۔
اگر اپ کی عمر 13 سے 18 برس ہے تو اپ سی کیڈٹ بن کر رائل میرین میں شمولیت اخیار کر سکتے ہیں۔ اس شعبے میں داخلے کے لیے تین دن کی جسمانی ٹریننگ سے گزرنا پڑتا ہے پھر 32 ہفتے کے صبر ازما ٹریننگ کورس کے بعد انھیں بحریہ میں منتخب کمانڈو یونٹ میں بہ طور جنرل ڈیوٹیز میرین بنایا جاتا ہے۔ اس کے بعد اپریشنل کمانڈو یونٹ کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔ جنرل ڈیوٹیز میرین کی حیثیت سے دو سال کام کرنے بعد اپ کو سپیشلسٹ اپریشنل یونٹ میں بھیجا جاتا ہے۔
# تربیت:
1. کمانڈو کورس:
یہ کورس کافی مشکل ہوتا ہے اور اس میں طاقت، ذہنی قابلیت اور جسمانی فٹنس کی تربیت شامل ہے۔
2. خصوصی آپریشنز:
آپ کو مختلف خصوصی آپریشنز کی تربیت دی جاتی ہے جیسے کیموفلوج، جنگی حکمت عملی، اور انٹیلیجنس گیدرنگ۔
# ذمہ داریاں:
1. ٹیم کی قیادت:
کمانڈو آفیسرز کو ٹیمز یا یونٹس کی قیادت کرنے کی ذمہ داری دی جاتی ہے۔
2. مشنز کی منصوبہ بندی:
ان کو مختلف فوجی مشنز کی منصوبہ بندی اور نفاذ کی ذمہ داری بھی ہوتی ہے۔
# مہارتیں:
1. انتظامی مہارتیں:
آپ کو ٹیم مینجمنٹ، لوگوں کے مسائل کا حل اور مختلف وسائل کے انتظام میں ماہر ہونا پڑتا ہے۔
2. تکنیکی مہارتیں:
جدید ہتھیاروں، تکنیکی آلات اور مواصلاتی نظاموں کا علم ہونا ضروری ہے۔
اہم شاخیں
ایسالٹ انجنیئر
یہ بارود کو تباہ کرنے اور اسے استعمال کرنے کی تربیت دیتا ہے فیلڈ ڈیفنس، پل اور دیگر چیزیں تعمیر کرتا ہے۔
کمبیٹ انٹیلیجنس میرین
یہ دشمن کے بارے میں معلومات جمع کرتا ہے اور رپورٹ تیار کرکے افسران کو پیش کرتا ہے جس کے بعد دشمن کے خلاف اپریشن کیا جاتا ہے۔
سگنل اسپیشلسٹ
یہ بحری، بری اور فضائی افواج کے درمیان کمیونیکیشن کو ممکن بناتا ہے۔
پائلٹ افیسر
یہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے میدان جنگ میں افواج پہنچاتا ہے اور جاسوسی کے مشن کے جاتا ہے۔
سپیشل بوٹ افیسر
یہ افیسر تیراکی، غوطہ خوری، پیرا شوٹنگ اور سمت بازی کی تربیت حاصل کیے ہوئے ہوتے ہیں۔

0 Comments