Wiater
یورپ کے اکثر قصبوں میں دلچسپ روایت چلی آ رہی ہے‘ قصبوں کی کافی شاپس اور ریستورانوں میں دیوار پر وائیٹ بورڈ نصب ہوتا ہے‘ ریستوران اور کافی شاپ کے گاہک اپنے لیے چائے‘ کافی اور کھانا منگواتے ہوئے ویٹر کو ایک چائے وائیٹ بورڈ کے لیے‘ ایک کافی وائیٹ بورڈ کے لیے یا فلاں کھانا وائیٹ بورڈ کے لیے بھی آرڈر کر دیتے ہیں‘ ویٹر ان کا آرڈر انھیں سرو کر دیتا ہے اور اضافی کھانے‘ چائے یا کافی کی ’’سلپ‘‘ وائیٹ بورڈ پر چپکا دیتا ہے‘لوگ کھانا کھاتے ہیں‘ چائے کافی پیتے ہیں اور آخر میں بل کے ساتھ اس کھانے‘ چائے اور کافی کی ادائیگی بھی کر دیتے ہیں۔
کھانے‘ کافی اور چائے کی یہ چٹیں قصبے کے ان لوگوں کے لیے ہوتی ہیں جو چائے‘ کافی یا کھانا ’’ افورڈ‘‘ نہیں کر سکتے‘ یہ غریب لوگ بھی عام گاہک کی طرح ریستوران یا کافی شاپ میں آتے ہیں‘ وائیٹ بورڈ کے پاس رکتے ہیں‘ اپنی مرضی کی چٹ اتارتے ہیں‘ میز پر آ کر بیٹھتے ہیں‘ ویٹرکو وہ چٹ تھما دیتے ہیں اور ویٹر عام گاہکوں کی طرح انھیں بھی احترام کے ساتھ کھانا‘ چائے اور کافی سرو کر دیتے ہیں‘ یہ لوگ اگر وائیٹ بورڈ سے خود چٹ نہ اتارنا چاہیں تو یہ ویٹر کے کان میں سرگوشی کر دیتے ہیں ’’ مجھے وائیٹ بورڈ کی ایک کافی دے دو‘‘ اور ویٹر وائیٹ بورڈ سے خود چٹ اتارکر انھیں کافی‘ چائے اور کھانا دے دیتے ہیں‘ یہ بھوکوں کو کھانا ‘ چائے اور کافی پلانے کا مہذب ترین طریقہ ہے‘۔
لیکن اس مہذب طریقے کار کو معاشرے میں سیٹ کرنے والے لوگ ویٹر ہی ہوتے ہیں، اور جدید دنیا میں یہ پروفیشن اپنی مانگ میں اضافہ کرتا جا رہا ہے۔
میں ایک شام بائیک پر جارہا تھا راستے میں ایک 16 سالہ لڑکے نے لفٹ مانگ لی میں نے اسے بٹھا دیا اور راستے میں اس سے پوچھنے لگا کہ کہاں جانا ہے تو اس نے ایک ریسٹورنٹ کا نام لیا میں نے پوچھا کیا کرتے ہو بولا کہ وہاں ویٹر ہوں۔ میں نے پوچھا سٹڈی نہیں کرتے بولا صبح سکول جاتا ہوں میٹرک کر رہا ہوں اور شام کو ہوٹل پر ویٹرنگ کا کام کرتا ہوں میں نے پوچھا مستقبل میں کیا کرنے کا ارادہ ہے؟ بولا کچھ سمجھ نہیں ارہی کہ کیا کروں۔ میں نے کہا بیٹا اسان سا فارمولا ہے میٹرک کے بعد کسی بڑے ریسٹورنٹ سے ویٹرنگ کا کورس کرلو اور اس پروفیشن کو اختیار کر لوجو کام ابھی بھی کر رہے ہو زندگی میں کامیاب ہو جاو گے،اس کی انکھوں میں چمک اگئی حیرت سے پوچھنے لگا اس کا بھی کورس ہوتا ہے؟ میں نے کہا نہ صرف کورس بلکہ اس فیلڈ میں ڈگری لے کر اپ باہر بھی جاسکتے ہو، کہنے لگا یہ تو مجھے علم ہی نہی تھااپ نے میرا مسئلہ ہی حل کردیا یہ ویٹرنگ کا کام مجھے ویسے بھی بہت پسند ہے اپنی پسند اور مجبوری دونوں کی وجہ سے یہ کام کر رہا ہوں، اپ نے میری پریشانی دور کر دی اور مجھے سیلوٹ کرکے چلتا بنا۔
بائیک پر بیٹھے بیٹھے کاونسلنگ کرکے پریشان حال نوجوان کا مسئلہ حل کرکے دلی خوشی محسوس ہوئی۔
ویٹر کے پیشے کا دائرہ کار بہت وسیع ہو سکتا ہے۔ یہ ایک ایسا پیشہ ہے جو ہوٹلوں، ریستورانوں، کیفے، اور مختلف اقسام کی مہمان نوازی کی صنعتوں میں کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
# ویٹر کے پیشے کی تفصیلات:
مہارتیں اور تربیت:
ایک اچھے ویٹر کو عمدہ خدمات، مناسب گفتار، اور پریزنٹیشن کی مہارتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے لئے خصوصی تربیت یا کورسز بھی موجود ہوتے ہیں۔
مواقع اور ترقی:
ویٹر کے طور پر کام کرتے ہوئے، مختلف اقسام کے ریستورانوں اور ہوٹلوں میں مختلف کرداروں میں ترقی کے مواقع موجود ہوتے ہیں۔ آپ سپروائزر، مینجر، یا یہاں تک کہ ریسٹورانٹ کے مالک بن سکتے ہیں۔
تنخواہ:
مختلف ممالک اور شہروں میں تنخواہوں میں فرق ہو سکتا ہے، لیکن کچھ مقامات پر ویٹرز کو عمدہ تنخواہ اور ٹِپس مل سکتی ہیں جو آمدنی میں اضافہ کرتی ہیں۔
ملنے جلنے کے مواقع:
اس پیشے میں مختلف اقسام کے لوگوں سے ملنے کا موقع ملتا ہے، جس سے آپ کی گفتگو اور سماجی مہارتیں بھی بہتر ہو سکتی ہیں۔
کام کے اوقات:
ویٹرز کے کام کے اوقات لچکدار ہو سکتے ہیں، جو اس پیشے کو ان لوگوں کے لئے مناسب بنا سکتے ہیں جو جز وقتی کام کرنا چاہتے ہیں۔
مجموعی طور پر ویٹر کے پیشے میں کام کرنے والوں کے لئے پیشہ ورانہ ترقی اور عمدہ کمائی کے مواقع موجود ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، مختلف لوگوں کے ساتھ مل جل کر کام کرنے کا موقع ملتا ہے جو اس پیشے کو دلچسپ بنا سکتا ہے۔
#ویٹر کے پروفیشن کی وسعت
1. ریستوران ویٹر:
عمومی ریستوران میں کام کرنے والے ویٹر۔
2. کیفے ویٹر:
کیفے اور کافی شاپ میں کام کرنے والے ویٹر۔
3. فائن ڈائننگ ویٹر:
اعلی معیار کے ریستوران میں کام کرنے والے ویٹر جو خاص خدمات فراہم کرتے ہیں۔
4. بینکوئٹ ویٹر:
ہوٹلوں اور بڑے ایونٹس میں کام کرنے والے ویٹر۔
5. بارٹینڈر:
بار اور لاؤنج میں کام کرنے والے ویٹر۔

0 Comments