نیٹ ورک انجنئیر



نیٹ ورک انجنئیر کمپیوٹروں کے درمیان نیٹ ورک بناتا ہے اور اس کی دیکھ بال کرتا ہے۔ یہ نیٹ ورک ایک دفتر میں چند کمپیوٹروں سے لے کر کمپنی کے کئی دفاتر میں موجود کمپیوٹروں کے نیٹ ورک پر مشتمل ہو سکتے ہیں۔ یہ انجنیئر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔ سافٹ وئیر کی مدد سے مسائل کی تشخیص کرکے انھیں حل کرتے ہیں۔ وہ کیبلز، ریڈیو لنک اور سٹیلائیٹ تک کو دیکھتے ہیں۔ کمپیوٹر میں موجود وائرس اور سست رفتار انٹر نیٹ جیسے مسائل حل کرنا ان کا کام ہوتا ہے۔ یہ لوگ نیٹ ورک آرکیٹیکٹ اور سائبر سیکورٹی کے شعبوں میں آج کل بہت ترقی کر رہے ہیں۔ اگر آپ کی دلچسپیاں آئی ٹی، کمپیوٹر سائنس، الیکٹرونکس، کمپیوٹر نہٹ ورکنگ اور انجنئیرنگ میں ہیں تو آپ کے لیے یہ فیلڈ ترقی کی راہیں کھول دیں گی۔
ان کی مزید شاخیں یہ ہیں۔
نیٹ ورک آرکیٹیکٹ
نیٹ ورک کنٹرولر
آئی ٹی کنسلٹنٹ

ہیلپ ڈیسک پروفیشنل