بیوٹی تھراپسٹ

اللہ نے ہر انسان کو خوبصورت بنایا ہے لیکن بیوٹی تھراپسٹ لوگوں کی اس خوبصورتی کو مزید نکھارنے کے ماہر ہوتے ہیں۔ یہ چہرے اور دیگر اعضاء کو پرکشش بنانے کے لیے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں۔ مثلا مینی کیور، پیڈی کیور، ہیئر ریموول وغیرہ۔
سکن پرابلم کو حل کرنے کے لیے مختلف علاج بھی تجویذ کرتے ہیں۔ کاسمیٹیک اور سکن پراڈکٹس کا مشورہ دیتے ہیں۔
 یہ لوگ اپنے کیرئیر کا آغاز چند بنیادی کاموں سے کرتے ہیں جیسے ویکسنگ، مساج، فیشل اور جلد کی حفاظت وغیرہ۔

اس کیرئیر میں ڈگری سے زیادہ سکل کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم بیرون ممالک میں مخصوص کورس دستیاب ہیں۔ ووکیشنل ٹریننگ کالج میں ٹریننگ کے بعد آپ باقاعدہ بیوٹی تھراپسٹ بن سکتے ہیں۔
پاکستان میں اس پروفیشن کی مانگ دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے اور ہر محلے قریہ میں بیوٹی پارلر کے نام سے گھروں میں یہ پارلر کام کر رہے ہیں اور شہر کے ہر مشہور جگہوں پر ہئیر ڈریسر کام کر رہے ہیں لیکن ان میں پروفیشنل لوگ بہت کم ہیں جو پروفیشنل لوگ اس میں کام کر رہے ہیں وہ اپنے منہ مانگے دام بھی وصول کر رہے ہیں۔ مرد وخواتین دونوں  کے لیے اس پروفیشن میں سکوپ ہے لیکن پاکستان میں اس پروفیشن میں ترقی کرناخواتین کے لیے بہت ہی آسان ہے۔
دنیا کے 10 مشہور اور مہنگے ہیئر ڈریسر جو جہاز پر آتے ہیں اور بالوں کی سیٹنگ کرکے جہاز پر واپس چلے جاتے ہیں اور مہنگے دام وصول کرتے ہیں۔ آپ یہ ویڈیو ہمارے یوٹیوب چینل "انفارمیشن پوائنٹ" پر دیکھ سکتے ہیں جس کا لنک یہ ہے۔

https://youtu.be/bnKzKy8XCH0?si=184v90boACwipwou
اس پروفیشن کی مزید شاخیں یہ ہیں۔
کمپلیمنٹری تھراپسٹ
نیل ٹیکنیشن
ہیئر ڈریسر
ہیئر ریموول سپیشلسٹ
کاسمیٹیک کنسلٹنٹ