فوڈ سائنٹسٹ ( غذائی سائنسدان)





غذائی سائنسدان مختلف غذاوں کے اوپر ریسرچ کرتے ہیں۔ نئے ذائقے، نئے معیار، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق درست غذائی معلومات پر جنون اور لگن سے کام کرتے ہیں۔
دن بہ دن نت نئی بیماریاں جنم لے رہیں یہ سائنسدان ایسی غذائیں تیار کرتے ہیں جس سے مریض صحت یاب بھی ہو اور سیر ہو کر ذائقے دار کھانا بھی کھا لے۔
 نئی غذائی مصنوعات کے لیے جدت پسند ہوتے ہیں، غذاوں کے نت نئے نمونے تیار کرتے ہیں۔ مختلف غذاوں کی پیکنگ، لیبلنگ اور ہائیجین کی چیکنگ بھی کرتے ہیں تاکہ کلائنٹ تک بہتر سے بہتر پراڈکٹ پہنچ سکے۔

غذائی اشیاء کے معیار کو جانچتے ہیں۔ غذاوں کو زیادہ عرصے تک کیسے محفوظ کیا جاسکتا ہے اور غذائیں بنانے والی مشینری کے لیے انجنئیرز کو گائیڈ لائن بھی فراہم کرتے ہیں۔
غذائی سائنسدان کھانے پینے والی اشیاء تیار کرنے والی بڑی کمپنیوں میں کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ کے اداروں فوڈ ڈیپارٹمنٹ، پبلک ہیلتھ لیبارٹری، اور اکیڈیمک ریسرچ کے اداروں میں اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتے ہیں۔

ایف ایس سی پری میڈیکل کےبعد سٹوڈنٹس کے لیے یہ ایک اہم اور انتہائی ڈیمانڈگ فیلڈ ہے اس میں سکوپ بے انتہا ہے۔
اس کے لیے ڈائیٹ پلاننگ، فوڈ سائنس، فوڈ ٹیکنالوجی، بیالوجی اور کیمسٹری کے سبجیکٹس میں گریجویشن کی ڈگری لازمی ہے۔

اس کی مزید شاخیں یہ ہیں۔
ڈائٹیشن
فوڈ ڈیولپمنٹ ٹیکنالوجسٹ
فوڈ پروڈکشن منیجر
فوڈ مارکیٹنگ منیجر
اکیڈیمک فوڈ ریسرچر
کنزیومر ریسرچر