فٹنس ٹرینر
ان کو پرسنل ٹرینر بھی کہا جاتا یے۔ یہ لوگوں کو صحت وتندرستی کے گول سیٹ کر کے دیتے ہیں اور پھر ان کی ٹریننگ کرتے ہیں اور کسی بھی شخص کو جس کے لیے جو لیول مناسب ہو انھیں اس سلسلے میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
ہر ایک شخص کی جسمانی ضروریات مختلف ہوتی ہیں یہ ہر ایک جسمانی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کورس ترتیب دیتے ہیں اور ان کو ٹریننگ دیتے ہیں۔
یہ نہ صرف ایکسرسائز بارے بتاتے ہیں بلکہ خوراک، کھانے پینے میں پرہیز ، سونے جاگنے کے اوقات کار، ذہنی سکون، سیکس کی ضروریات کے بارے میں بھی گائیڈ لائن فراہم کرتے ہیں۔
اس کیرئیر میں آنے کے لیے ضروری ہے کہ ٹرینر کی اپنی صحت، فٹنس قابل رشک ہواور اس فیلڈ سے جنون جیسالگاو ہو۔
اس کیرئیر میں آپ اپنا ٹریننگ پروگرام بھی شروع کر سکتے ہیں باڈی بلڈنگ کی ٹپس بھی شئیر کر سکتے ہیں اور لوگوں کو فٹنس گول بھی دے سکتے ہیں۔
آپ اپنا بزنس بھی کر سکتے ہیں مثلا آپ جیم کھول سکتے ہیں سپورٹس کلب میں جاب کر سکتے ہیں یا پھر سپورٹس کے سامان کو آن لائن سیل کر سکتے ہیں۔
آج کل ہر تیسرے انسان (مرد وعورت) کو صحت کے مسائل درپیش ہیں تو اس فیلڈ میں مرد عورت دونوں کے لیے سوسائٹی میں خدمت کرنے اور ترقی کرنےکے مواقع موجود ہیں۔
چیرس بمسٹیڈ کو 2024 کا مسٹر اولمپیا کہا جاتا ہے ا س نے مسلسل 4 ٹائٹل اپنے نام کیے۔ سوشل میڈیا پر اس کے 27 ملین سے زائد فالورز ہیں آپ اس کو فالو کر کے اپنے لیے ترقی کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔
اگرچہ اس فیلڈ میں ڈگری کی خاص ضرورت نہیں لیکن اگر ان سیبجیکٹس میں ڈگری آپ لے لیں تو اس کیرئیر میں آگے بڑھنے کے چانس بہت زیادہ ہوجاتے ہیں۔
سپورٹس سائنس، سپورٹس سائیکالوجی، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن وغیرہ۔
اس فیلڈ کی مزید اہم شاخیں یہ ہیں۔
فٹنس انسٹرکٹر
سپورٹس کوچ
آوٹ ڈور ایکٹیویٹی انسٹرکٹر
سپورٹس کانٹنٹ کریئٹر
سپورٹس موٹیویشنل انسٹرکٹر
واٹر سپورٹس ٹرینر

0 Comments