کیرئیر کاونسلنگ سیریز
میٹیریل سائنٹسٹ
امریکہ میں سائنسدانوں نے ایک ایسے مائیکرو چپ کی نمائش کی ہے جسے رفتار کی دنیا کا تیز ترین سیلیکون چپ کہا جا رہا ہے اور یہ چپ ایک سیکنڈ میں نصف کھرب تک کا حساب کر سکے گا. کہا جارہاہے کہ مستقبل میں کاروں اور ٹرکوں کے درمیان تصادم کو روکنے کے لیے اس چپ کا استعمال کیا جائے گا۔
نئے چپ کی رفتار 500 گیگاہرٹس ہو گی جو کہ پی سی چپس کی موجودہ رفتار سے 100 گنا زائد ہو گی۔
میٹیریل سائنٹسٹ ان ہی میٹیریل کا مختلف سطح پر تجزیہ کرتا ہے اور اپنی معلومات اور تجربے سے نئی ایسی چپ تیار کرتا ہے جو لوگوں کی زندگیاں آسان بنا رہی ہیں۔ کمپیوٹر، موبائل چپ، ڈیجیٹل واچ کی چپ

ریسنگ بائیک میں استعمال یونے والا کاربن فائبر فریم یہ سب میٹیریل سائنٹسٹ تیار کرتے ہیں اور ٹیسٹ کرنے کے بعد مارکیٹ میں لانچ کرتے ہیں۔
میٹریل سائنٹسٹ ایک مخصوص میٹیریل پر کام کرتا ہے اور پھر یہی چیز اس کے کیرئیر کی سمت متعین کرتی ہے۔
مثال کے طور پر آپ خلائی صنعت کے لیےہلکی دھاتیں تیار کر سکتے ہیں یا فوڈ پیکجنگ کے لیے ماحول دوست پلاسٹک بنا سکتے ہیں یا مینوفیکچرنگ کے کسی شعبے میں ترقی کر سکتے ہیں۔
میتھ، کمپیوٹر، اپلائیڈ کیمسٹری، منرولوجی یا میٹیریل سائنس کسی ایک میں آپ کے پاس ڈگری ہونی چاہیے۔ ان کی مزید شاخیں یہ ہیں۔
ریسرچ انجنئیر
پراجیکٹ منیجر
ریسرچر اینڈ لیکچرر
انوائرمنٹل سائنٹسٹ
انڈسٹریل انجنئیر
میٹالرجسٹ

0 Comments