کمرشل پائلٹ
بین الاقوامی سفر اور تجارت میں اضافے کے باعث دنیا بھر میں ٹرانسپورٹ کی صنعت کا سکوپ بڑھ رہا ہے۔ ان میں ایک اہم میڈیم ائیر لائن ہے۔ ہوائی جہاز کا پائلٹ بن کر دنیا گھومنے کے خوب مواقع ملتے ہیں لیکن اس جاب میں ذمہ داریاں بہت عائد ہوتی ہیں کیونکہ اس کے ہاتھ میں قیمتی جہاز اور اس سے زیادہ قیمتی انسانی جانیں ہوتی ہیں۔
پائلٹ بننے سے پہلے ا نتہائی پروفیشنل ٹریننگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ پائلٹ بننے سے پہلے اس کی ورکنگ کنڈیشن، قابلیت، کورسز، جاب مارکیٹ، اخراجات، کوالٹیز کے بارے میں جاننا نہایت ہی ضروری ہے کیونکہ اس کے بعد ہی آپ ایک اچھا فیصلہ کر سکتے ہیں کہ یہ فیلڈ ہمارے لیے کتنی بہتر ہے۔
سب سے اہم بات ورکنگ کنڈیشن ہے۔ دوسرے کیرئیرز کے بارے میں ہم اپنے اوقات کار خود سیٹ کر سکتے ہیں لیکن یہاں ایسا ممکن نہیں۔ بہت زیادہ شور سے آپ کو واسطہ پڑتا ہے اور اکثر آپ کو انڈور میں رہنا پڑتا ہے کبھی پٹ کاک میں اور کبھی ہوٹل میں۔ انٹرورٹ پرسنیلٹی کے لیے یہ شعبہ بہت بہترین ہے۔ اکثر شدید موسم میں کام کرنا ہوتا ہے۔
قابلیت۔18 سے 30سال عمر ہو۔ 20 میڈیکل فٹنس ٹیسٹ سے آپ کو گزارا جائے گا۔
فزکس اور میتھ (خاص طور پرالجبرا اور جیومیٹری) پر آپ کی گرپ ہو۔
لوکل پولیس سٹیشن، سپیشل برانچ، انٹیلیجنس بیورو کلیرینس سے آپ کی کلیرئنس ضروری ہے۔
کوالٹیز: سیلف کنٹرول، فیصلہ سازی کی قوت، سٹریس منیجمنٹ اور آپ کا بہترین فوکس یہ کوالٹیز آپ کے اندر پائی جانی چاہیے۔
پہلے آپ کو سٹوڈنٹ پائلٹ لائسنس، پھر پرائیویٹ پائلٹ لائیسنس اور آخر میں کمرشل پائلٹ لائیسنس ملتا ہے۔
آپ کو 190 گھنٹے فلائی آورز پورے کرنے ہوں گے۔ اس کے بعد ہی ایک بہت مہنگی اور اچھے پیکج والی جاب آپ کو مل جاتی ہے جہاں آپ 2 سے 3 سال میں میلینز کما لیتے ہیں۔

0 Comments