پروبیشن آفیسر (Probation Officer)


پروبیشن افسر عدالتی فیصلے سے پہلے، عدالتی کاروائی کے دوران اور بعد میں ملزم کی نگرانی کرتے ہیں۔ ملزم سزا کے بعد معاشرے کا مفید شہری کیسے بن سکتا ہے یہ جرائم کے دنیا اور اس کے اثرات سے کیسے بچ سکتا ہے؟ یہ اس افسر کا کام ہوتا ہے۔

پروبیشن آفیسر مجرموں کی بحالی کے لیے کام کرنے والے اداروں میں اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔

اس کیرئیر میں داخلے کے لیے ڈگری، کام کی نوعیت، کام کی جگہ اور اس کی اہم شاخیں یہ ہیں۔

پروبیشن آفیسر کی حیثیت سے آپ ملزموں کو پیرول پر بھیجنے کے لیے تیار کریں گے یا معاشرے پر ان کے اثرات کا جائزہ لیں گے پھر عدالت اور جیل انتظامیہ کو اس بارے رپورٹ دیں گے۔

 اس کیرئیر میں داخلے کے لیے کمیونٹی جسٹس، کرمینالوجی، پولیس سٹڈیز یا کریمینل جسٹس کی ڈگری ضرورت پڑتی ہے۔ آپ کے کام کرنے کی فیلڈزعدالتیں ، تھانے اور جیلیں ہیں۔

اس کی اہم شاخیں یہ ہیں۔
ری ہیبلیٹیشن آفیسر۔ نشے میں مبتلا افراد کو  فعال شہری کی حیثیت سے زندگی گزارنے کے قابل بناتا ہے۔
پروفیشنل ڈیولپمنٹ آفیسر۔ سابقہ مجرموں کو معاشرے کا کارآمد شہری بننے کے لیے انھیں تعلیم و تربیت کا کام کرتا ہے۔
ہاسٹل منیجر۔ کریمینل ہاسٹل میں رہائش پذیر افراد کی ضروریات کا خیال اور انتظام کرتا ہے.