سوشل میڈیا کے اس دور میں فوٹوگرافی کا پروفیشن اپنی ڈیمانڈ بڑھا چکا ہے ہر بندہ کیمرے کا بہترین استعمال نہیں جانتا تو وہ اس کے لیے فوٹو گرافر کی خدمات ضرور لیتا ہے۔
فوٹو گرافر اپنی تخلیقی صلاحیت کو استعمال کرکے خوبصورت تصاویر کھینچتا ہے۔

آرٹ اور ڈیزائن کے نوجوانوں کے لیے یہ فیلڈ بہترین سمجھی جاتی ہے جہاں یہ لوگ بہت جلد کامیاب ہو سکتے ہیں۔

یہ لوگ کئی شعبوں میں  کام کرتے ہیں جن میں اخبار سے لے کر فیشن اور اشتہار سازی تک شامل ہیں۔ بعض فوٹو گرافر کو تقاریب کے لیے بلایا جاتا ہے اس کے علاوہ بڑی کمپنیاں اپنے ہاں مستقل فوٹوگرافر رکھتی ہیں کیونکہ ان کے ہاں روزانہ ایسے پروگرام ہوتے ہیں جن کے لیے فوٹوگرافی ضروری ہوتی ہے۔ اس فیلڈ میں ترقی کے لیے ڈگری کی ضرورت نہیں اصل ضرورت شوق اور لگن ہے۔

اگر آپ کو فوٹو گرافی کا شوق ہے تو آپ سکول کی تعلیم کے بعد کسی پروفیشنل فوٹوگرافر کے ساتھ کام کر کے ٹریننگ لے سکتے ہیں

ہاں بعض ادارے فوٹوگرافی کی ٹریننگ دیتے ہیں جہاں ان کو ٹیکنیکل معلومات اور مختلف زاویوں سے تصویر کھینچنے اور ویڈیو بنانے کی  ٹریننگ دی جاتی ہے۔ آرٹ اور ڈیزائن کے نوجوانوں کے لیے یہ فیلڈ بہترین سمجھی جاتی ہے جہاں یہ لوگ بہت جلد کامیاب ہو سکتے ہیں۔

اس پروفیشن کی اہم شاخیں یہ ہیں۔

سادہ فوٹو گرافر
فیشن فوٹوگرافر
پریس فوٹو گرافر
کارپوریٹ فوٹوگرافر