افسر تعلقات عامہ (Public Relation officer)
اگر آپ کی کمیونیکیشن سکل اچھی ہے تو آپ کے لیے اس فیلڈ میں ترقی کے مواقع بہت زیادہ ہیں۔
مختلف ادارے اپنی ساکھ اور وقار کو بہتر بنانے کے لیے پبلک ریلشن آفیسر رکھتے ہیں۔ اس افسر کا کام کمپنی اور اس کی مصنوعات اور سروس کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہوتا ہے۔ یہ کام وہ اخبارات وجرائد، سوشل میڈیا، پروموشنل فلم اور دیگر طریقوں سے کرتے ہیں۔ کمپنیاں اپنی کمپنی کی پروموشن کے لیے نوجوان بھرتی کررہی ہیں اور نوجوان آج کل اس فیلڈ میں بہت ترقی کر رہے ہیں۔
افسر تعلقات عامہ ادارے میں جاب کرتے ہوئے سٹاف اور عوام دونوں سے رابطے میں رہتا ہے۔
اس جاب کے لیے پبلک ریلیشن کی ڈگری کو ترجیح دی جاتی ہے۔ زیادہ تر ادارے انگلش ، جرنلزم، بزنس سٹڈیز اور مارکیٹنگ کی ڈگری والے نوجوانوں کو جاب میں رکھنا پسند کرتے ہیں۔ آپ آن لائن پبلک ریلیشن کا کورس کر کے بھی سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
اس کی مزید اہم شاخیں یہ ہیں۔
اکاونٹ منیجر
اکاونٹ ڈائریکٹر
ڈیجیٹل کمیونیکیشن منیجر
ہیڈ آف کمیونیکیشن

0 Comments