کیریئر کاونسلنگ سیریز

                        میک اپ آرٹسٹ


میک اپ آرٹسٹ عموما شادی بیاہ،  فلم، ٹی وی،تھیٹر اور فیشن انڈسٹری میں کام کرتے ہیں۔ یہ دولہا، دلہن،  پیشہ ور ماڈل، اداکاروں اور فن کاروں کے چہروں کا بناو سنگھار کرتے ہیں اور بالوں کے سٹائل بناتے ہیں تا کہ اداکار کو ڈرامےاورفلم کے مطابق روپ دیا جا سکے۔

اس فیلڈ میں جانے کے کیے ضروری ہے کہ آپ میں تخلیقی اور جدت انگیزی کی خوبی ہو میک اپ اور بالوں کو منفرد شکل دینے کی اہلیت ہو۔ اگر آپ میں یہ ٹیلنٹ پایا جاتا ہے تو اس کو پالش کیجئیے اس میں بہت سکوپ پڑا ہے۔

پاکستان میں بیوٹی پارلر کے نام سے یہ کاروبار عروج پر ہے

ایک کامیاب میک اپ آرٹسٹ اپنے کیرئیر کا آغاز تھیٹر میں اسسٹنٹ کے طور پر کرتا ہے کالج یونیورسٹی میں ڈراموں کے دوران میک اپ کا شوق پورا کیا جاسکتا ہے۔
ترقی یافتہ ممالک میں آن لائن ڈپلومہ ٹریننگ دستیاب ہیں لیکن پاکستان میں کوئی خاص ادارہ موجود نہیں ہاں البتہ بعض بیوٹی پارلر اپنے تئیں ٹریننگ دیتے ہیں۔

شاخیں۔
میک اپ اینڈ ہیئر ڈیزائنر۔ یہ اداکاروں کے میک اپ اور ہیئر سٹائل بناتے ہیں۔
میک اپ اسٹائلسٹ۔یہ شادی بیاہ اوردیگر تقریبات کے لیےمیک اپ کرتے ہیں۔ (پاکستان میں بیوٹی پارلر کے نام سے یہ کاروبار عروج پر ہے).
پروستھیکس آرٹسٹ۔ یہ مختلف کرداروں کے تقاضوں کے مطابق مصنوعی زخم، آرٹیفیشل چہرے ترتیب دیتے ہیں۔
کاسمیٹک ڈیولپر۔ یہ لوگ کاسمیٹک کمپنی میں کام کرتے ہیں اور حسن وزیبائش کی مصنوعات تیار کرتے ہیں۔