مارکیٹنگ ایگزیکٹو (Marketing  Excutive)


مارکیٹنگ ایک فن بھی ہے اورایک سائنس بھی ہے۔

مارکیٹنگ ایگزیکٹو اپنی کمپنی کی مصنوعات کے بارے میں ٹی وی، اخبارات، یا آن لائن اشتہار کے ذریعے میسج لوگوں تک پہنچاتا ہے وہ اس مقصد کے لیے سوشل میڈیا اور ای میل کے ذرائع استعمال کرتا ہے
سوشل میڈیا کے اس دور میں اس فیلڈ کی ڈیمانڈ اور اس کا سکوپ دن بہ دن بڑھتا جا رہاے۔

اس کیرئیر کی ابتدا آپ کسی کمپنی میں مارکیٹنگ ٹیم کے معاون کے طور سے شروع کر سکتے ہیں۔
اس کے لیے بزنس منیجمنٹ، مارکیٹنگ، کمیونیکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اکنامکس، اسٹیٹ اسٹیکس جیسے مضامین میں ڈگری کی ضرورت ہوتی ہے۔
بعض لوگ مارکیٹنگ ایجنسی کے لیے کام کرتے ہیں جو مختلف کلائنٹس کے لیے مارکیٹنگ کا کام کرتی ہیں۔ اس کیرئیر میں مارکیٹ کے رحجانات اور اپنی جیسی مصنوعات کے تجزیے کی بہترین صلاحیت ہونی چاہیے۔ آپ میں مارکیٹنگ کا مزاج ہو، کاروبار کی اچھی واقفیت ہو۔ مارکیٹ میں ہونے والی اونچ نیچ کو جانچ پڑتال کرنے کی صلاحیت آپ میں ہونی چاہیے اس سے آپ کے لیے ترقی کی راہیں کھل سکتی ہیں۔
اس کیرئیر کی مزید شاخیں یہ ہیں۔
ڈائریکٹ مارکیٹنگ منیجر
آن لائن مارکیٹنگ منیجر
ایونٹ مارکیٹنگ منیجر
فری لانسر کنسلٹنٹ
فیس بک مارکیٹنگ
ڈیجیٹل مارکیٹنگ
سوشل میڈیا مارکیٹنگ
کانٹینٹ مارکیٹنگ
افیلیٹ مارکیٹنگ