پندرہواں  گروپ Sensor Feeler Perceiver ) :  ESFP  (Extrovert


اس قسم کی شخصیت  میں درج ذیل خوبیاں پائی جاتی ہیں :



اس ٹائپ کے لوگوں کو پرفارمر کہا جاتا ہے ، یہ بہترین ٹیم پلیئر ہوتے ہیں آپ کو ان کی زندگی میں جوش و جذبہ نظر آئے گا یہ لوگوں کے ساتھ کام کرنا اور ملنا جلنا پسند کرتے ہیں ، کمپنی کو انجوائے کرتے ہیں ، یہ فرینڈلی اور سوشل ہوتے ہیں ، ان کے لوگوں کے ساتھ تعلقات اچھے  ہوں گے ان کا فوکس لوگوں پر ہوتا ہے گفتگو بڑی اچھی کرتے ہیں ، یہ فوری نتائج چاہنے والے لوگ ہوتے ہیں۔  زندگی ایک بار ملی ہے اسے بھرپور گزارنا چاہیے یہ ان لوگوں کا فلسفہ ہوتا ہے ہمیشہ نئے تجربات کرتے ہیں اپنے کاموں کو دلچسپ بناتے ہیں۔ گہرے رشتے استوار کرنا پسند کرتے ہیں۔ان کی ایک خوبی یہ ہے کہ یہ خود پر ہنس سکتے ہیں اور دوسروں پر بھی۔ یہ آپ کو سیلز ، آرٹسٹ اور فیشن ڈیزائننگ کے شعبے میں نظر آئیں گے۔

پاکستان میں اس ٹائپ کی مشہور شخصیات یہ ہیں۔

سہیل احمد۔ رفیع خاور۔ عمر شریف

ان کے لیے اہم شعبےیہ ہیں :

Social worker, Therapist, Optician, Art therapist, Tour operator, Film producer, Comedian, Painter, Illustrator, Fund raiser, cartoonists; fitness trainer,  HR manager,  Public relation officer, Zoologist, Geologist,