چھٹا گروپ
iNtuitive Thinker Judger ) : INTJ (Introvert
ان کی خوبیاں درج ذیل ہیں :
اس ٹائپ کے لوگوں
کو ماسٹر مائنڈ کہا جاتا ہے ، یہ اتھارٹی چاہنے والے لوگ نہیں ہوتے لیکن ان کے کاموں کی وجہ سے ان کو اتھارٹی مل جاتی ہے ، یہ خود
مختاری چاہتے ہیں ۔ یہ لوگ برین سٹارمنگ میں بہت زبردست ہوتے ہیں۔ ا ن کے لیے
نالائق لوگوں کے ساتھ چلنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن لائق لوگ مل جائیں یہ ان کو خوب صورت پالش کر کے ہیرا بنا دیتے ہیں ۔ ان کو کوئی چیز غیر اہم لگے تو یہ
اس پر اپنا وقت ضائع نہیں کرتے اور وسائل کو بڑے اچھے طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔
ان کا رحجان نئی ٹیکنالوجی اور سافٹ وئیر میں بہت زیادہ ہوتا ہے یہ کسی بھی
پراجیکٹ کو مکمل کرنے میں بڑے اچھے ہوں گےیہ اپنے کاموں کو ختم کرنے کی ڈیڈ لائن
کو سنجیدہ لیتے ہیں ۔ یہ اگر سٹوڈنٹس ہیں تو یہ ایک منظم سٹڈی پلان بنا کر کام
کریں گے۔ یہ آفس میں کام کر رہے ہوں تو ان کا ڈیسک صاف ہوگا اور ہر فائل ترتیب سے
پڑی ہوگی، پنسلیں مخصوص جگہ پر، لکھنے کا پیڈ اپنی جگہ پراور پیپر ویٹ اپنی جگہ پر
ہوگا یہ بہت منظم لوگ ہوتے ہیں ۔
ان کے لیے اہم شعبےیہ ہیں یہ ان شعبوں میں کامیاب رہتے ہیں :
Management consultant
Market research analyst
Investment banker
Computer programmer
Database administrator
Networking specialist
Anthropologist
Psychologist
Surgeon
Cardiologist
Attorney
Judge
News analyst
Architect
Columnist

0 Comments