پانچواں گروپ
iNtuitive Thinker Judger ) : ENTJ (Extrovert
ان کی خوبیاں درج ذیل ہیں :
اس ٹائپ کے لوگوں کو ایگزیکٹیو کہا جاتا ہے ۔ یہ پیدائشی
لیڈر ہوتے ہیں ان میں لیڈر شپ کی کوالٹی بہت زیاہ ہوتی ہے یہ ہمیشہ آپ کو فیصلہ
کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ یہ لاجیکل ریزننگ کے قائل ہوتے ہیں اس کے علاوہ ان کو قائل
کرنا بہت مشکل ہوتا ہے یہ اتھارٹی اور پاور چاہتے ہیں۔ یہ لوگوں کو آرگنائز کرنے
میں ماہر ہوتے ہیں ان کی خامی یہ ہے کہ یہ کسی کی فیلنگ کا احساس نہیں کرتے ۔ اپنے
نقطہ نظر کو درست سمجھتے ہیں اور اس پر ڈٹے رہتے ہیں ۔اللہ نے ان کو یہ صلاحیت دی ہوتی ہے کہ دو دانے چاول اٹھا کر پوری دیگ کی کیفیت بتا دیتے ہیں۔ ان کے سامنے جو مشکل آتی ہے اسے بہترین انداز میں حل کرتے ہیں۔
اہم شخصیات: بل گیٹس، بے نظیر بھٹو، عمران خان
اہم شعبے:
یہ لا ء کے پروفیشن میں بہت زبردست ہوتے ہیں یہ آپ کو ایڈ منسٹریشن اور مختلف کمپنوں کے سی ای او نظر آئیں گے۔
ان کےلیے اہم شعبے یہ ہیں۔
Executive
Senior manager
administrator
College principal
Marketing Executive
Real estate manager
Artificial intelligence
database administrator, economists, attorney, surgeon, political scientist, lawyer,
office manager

0 Comments