چوتھا گروپ iNtuitive Feeler perceiver ) :  INFP (Introvert




اس قسم کی شخصیت کی مندرجہ ذیل خوبیاں ہوتی ہیں 

یہ لوگ اپنے مقصد کے لیے دل و جان سے کام کریں گے ،یہ بہت محنتی لوگ ہوتے ہیں  یہ آپ کو خدمت کرتے ہوئے نظر آئیں گے ان کے پاس ایک ویژن ہوتا ہے ، خواب ہوتے ہیں جن پر یہ انرجی لگا دیتے ہیں ۔ جو کام یہ اپنے ذمے لے لیں اسے بڑی کمٹمنٹ کے ساتھ کرتے ہیں ، یہ ناممکن  چیزوں کو ممکن بنانے کا راستہ تلاش کر لیتے ہیں۔یہ اپنی فیلڈ کےایکسپرٹ ہوتے ہیں یہ لوگ دنیا میں اپنا نام کماتے ہیں ۔ یہ برے لوگوں اور برے واقعات میں بھی کوئی خوبی تلاش کر لیتے ہیں برائی میں بھی اچھائی ڈھونڈ نکالتے ہیں ۔ ان میں ایک خامی ہوتی ہے اگر یہ ایک پراجیکٹ میں ناکام ہو جائیں تو ہر چیز سے بہت جلد ناامید ہو جاتے ہیں ۔یہ آپ کو گرافک ڈیزائنر ملیں گے ، یہ انٹیرئیر ڈیزائنر ملیں گے۔

ان کے لیے اہم شعبےیہ ہیں :

  Artist

 Graphic designer

 editor

 Social worker

 Librarian

 regional planner

 anthropologist

  reporter

 television producer

Interior Decorator