دوسرا گروپ: INFJ (Introvert  iNtuitive Feeler Judger)



ان لوگوں کی بہت سی خوبیاں ہوتی ہیں چند ایک اہم یہ ہیں۔

یہ لوگ سوچ وبچار سے فیصلے کرنے والے ہوتے ہیں ، یہ دوسروں کو ڈویلپ کرنے میں دلچسپی لیتے ہیں، یہ لوگ بہت گہرے ہوتے ہیں۔ ان کی پرسنل ویلیوز بہت اہم ہوتی ہیں جن کے لیےیہ بڑی سنجیدہ ہوتے ہیں یہ ایسا کام کریں گے جس سے انھیں اطمینان ملے یہ پیسے کے لیے ہرگز کام نہیں کرتےپیسہ ان کا مقصد ہی نہیں ہوتا  بلکہ لوگوں کی فلاح ان کا مقصد ہوتا ہے اور یہ  اپنے مقصد کوبہت زیادہ  ویلیو دیتے ہیں ۔ یہ بڑی کمٹمنٹ کے ساتھ کام کرنے والے لوگ ہیں۔ مالی فائدے سے زیادہ مشن کا احساس ان کے لیے زیادہ اہم ہوتا ہے ۔

اہم شعبے: ان کے لیے یہ شعبے زیادہ موزوں ہوتے ہیں۔

Special education teacher

 Religious Education Trainer

 Interior Designer

 Documentary filmmaker

 social scientist

 organization development consultant

 physician

 physical therapist

 Scientist