انٹرمیڈیٹ کے
طلبا ء کے لیے فیلڈز(2)
تحریر: ایچ –ایم ۔ زکریا
اس سیریز کی پہلی پوسٹ میں ہم نے ICS انٹرمیڈیٹ ان کمپیوٹر سائنس کی مختلف
برانچز پر تفصیل سے لکھا۔ یہ دوسرا کالم Fsc
پری انجنئیرنگ کی برانچز پر مشتمل ہے۔ FSC کے
سٹوڈنٹ اور انکے والدین اس سیریز کے سب کالم ضرور پڑھیں یہ کامیاب مستقبل کی رہنمائی کےلیے
اہم ترین ثابت ہوں گی۔پری انجنیئرنگ میں FSC کے بعد ان فیلڈ میں داخلہ لیا جاسکتا
ہے۔
الیکٹریکل انجنئیرنگ )اس میں بجلی کی پیدوارا،
ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبیوشن سے متعلق تمام تر علوم شامل ہیں( ، مکنیکل انجنئیرنگ )ہر قسم
کی مشینری، ٹربائنز اور انجنوں کا کام) ۔ 3 الیکٹرانکس انجنئیرنگ ) بجلی سے چلنے
والی تمام تر اشیاء جیسے AC، فریج، موبائلز، کمپیوٹر اور مختلف الیکٹرانکس equipments کا
علم ۔ آٹو انجنئیرنگ ) ہر قسم
کی گاڑیوں کا مطالعہ)
۔ پیٹرولیم
اینڈ ڈیزل انجنیئرنگ ) زیر زمین پیٹرول، ڈیزل اور مختلف اقسام کی گیسیں اور
پیٹرولیم نکالنے سے لے کر ریفائن کرنے اور قابل استعمال بنانے تک کے پراسس کا
مطالعہ)
۔ کمپیوٹر انجنئیرنگ ) ہر قسم کے کمپیوٹر ہارڈویئر بنانے
اور چلنے کےلیے
capable بنانے کا مطالعہ ۔ ا یروناٹیکل انجنئیرنگ )
ہرقسم کے جنگی اور مال بردار جہازوں کو بنانے کا مطالعہ) ۔ ایروسپیس انجنئیرینگ) ہرقسم
کے خلائ راکٹ، میزائلز، ڈرونز اور جہازوں کے علاوہ تمام تر فضائ مشینری کا مطالعہ)
۔ ایگریکلچرل انجنئیرنگ ) ہرقسم کی پولٹری، ڈائری فارمنگ
اور مختلف فصلوں اور پھلوں کی پیدوار کا مطالعہ) ۔ سول انجنئیرنگ ) تمام تر
تعمیراتی کام جس میں گھر، روڈز، پارکس اور گراؤنڈز شامل ہیں انکا مطالعہ)
۔ ٹیلی کمیونیکیشن انجنیئرنگ ) ہرقسم کے سگنلز کو ٹرانسمٹ
کرنے، ریسیو کرنے اور فریکونسی کا علم) ۔ کیمیکل انجنئیرنگ ) ہر
قسم کے کیمیکل بنانے اور مختلف مقاصد کےلیے قابل استعمال بنانے کا علم)
۔ میڈیکل انجنئیرنگ) میڈیکل کی فیلڈ میں استعمال ہونے
والے تمام تر سازوسامان جیسے مصنوعی ہاتھ، مصنوعی ٹانگیں، مصنوعی دانت، بال اور
جسم کے دیگر مصنوعی حصے بنانے کا علم ۔ ٹیکسٹائل انجنئیرنگ ) مختلف صنعتوں میں استعمال
ہونے والے را میٹریلز کا مطالعہ) ۔ پروڈکشن اینڈ مینجیمنٹ
انجنئیرنگ ) انجنئیرینگ کی سب برانچز کے استعمال کے بعد تیار ہونے والی مشینری اور
سازو سامان کو سٹور کرنے، بیچنے اور پروڈکشن اینڈ سپلائ کو کنٹرول کرنے کی تعلیم
۔ نیوکلئیر انجنیئرنگ ) ہرقسم کے ایٹمی
ہتھیاروں کا علم)
۔ میرین انجنئیرنگ ) سمندر اور پانی والی جگہوں پر
استعمال ہونے والی تمام تر مشینری جیسے بحری جہاز اور آبدوں کی تعلیم)
۔ مائنگ اینڈ جیولوجیکل انجنئیرنگ ) زمین کے اوپر اور زیر
زمین تمام تر چیزوں کے بارے میں علم جیسے، خشکی، سمندر، صحرا، جنگل، سطح مرتفع،
برفانی جگہوں اور زیرزمین موجود مختلف دھاتوں کی تلاش وغیرہ کا علم)
۔ ربڑ اینڈ پلاسٹک میٹریل انجنئیرنگ ) ربڑ اور پلاسٹک کے
ہیداوری فارمولے سے لے کر ان دونوں میٹریلز سے ہر قسم کا سامان بنانے کا علم)
۔ یہ انجنئیرنگ کی 19 بنیادی اقسام ہیں جن کو مزید بھی سب
برانچز میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ مجموعی طور پر یہ سب ڈیپارٹمنٹ کسی ایک پاکستانی
یونیورسٹی میں موجود نہیں تاہم زیادہ تر یونیورسٹیز میں ایک، دو، تین کے combination میں
موجود ہیں۔ اگر بچی یا بچہ پری انجنئیرنگ میں Fsc کرتا ہے تو اس کے پاس انجنیئرنگ کے ان
تمام برانچز میں داخلے کا آپشن موجود ہے۔
ان سب کالمز کو اپنے پاس محفوظ کرلیں تاکہ بوقت ضرورت رہنمائی لے اور دے سکیں، ان کو لکھنے میں بہت سا وقت لگ
رہا ہے اور ریسرچز شامل ہیں اسلیے اس سیریز سے فائدہ ضرور اٹھائیں اور مجھے دعاؤں
میں یاد رکھیں!!!
(جاری ہے)

0 Comments