انٹرمیڈیٹ کے طلبا ء کے لیے فیلڈز
تحریر: ایچ -ایم -زکریا
میرےپاس چند دن پہلے ایک نوجوان آیا انٹر میڈیٹ اچھے نمبروں سے پا س کیا لیکن اب مزید اسے مستقبل کے بارے میں کسی فیلڈز کی چوائس میں کنفیوژ ن تھی کہ ایسی کیا ڈگری لوں جو نہ صرف میرے مستقبل کو بہتر کرے بلکہ میں کچھ نہ کچھ ابھی سے کما بھی سکوں ۔ میں نے کمانے کے بارے میں تو اسے فورا ہی بتا دیا کہ آپ آن لائن کچھ نہ کچھ ابھی سے سیل کرنا شروع کر دیں آپ کمانے لگ جائیں گے رہی بات مستقبل میں اچھی ڈگری کی تو وہ میں نے اس کے ٹیلنٹ کے مطابق بتا دی ساتھ ہی میں نے یہ ضرورت محسوس کی کہ بہت سے سٹوڈنٹس اور ان کے والدین کو انٹرمیڈیٹ کے بعد فیلڈز کا سرے سے علم ہی نہیں ہوتا تو کیوں نہ ایسا سلسلہ شروع کیا جائے جس سے فیلڈز کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کر دی جائیں تو آج سے مختلف فیلڈز کے بارے میں جان کاری دی جائے گی۔
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے بعد بہت سارے سٹوڈنٹس اور ان کے والدین کنفیوژ ہوجاتے ہیں کہ بچے کو مستقبل میں کس فیلڈ میں ڈگری لینی چاہیے۔ ایف ایس سی یا انٹرمیڈیٹ میں بچے کے پاس صرف 5 آپشنز ہوتے ہیں جبکہ BS میں کم ازکم 40 سے زائد آپشنز ہوتے ہیں۔
انٹرمیڈیٹ کے پانچ آپشنزیہ ہیں ۔ (1) کمپیوٹر سائنس یعنی ICS (2) پری انجنئیرنگ(3)
پری میڈیکل (4) ہیومینٹیز گروپ اور (5)سمپل FA ہوتے
ہیں۔
اب جو سٹوڈنٹس ایف ایس سی کمپیوٹر سبجیکٹ کے ساتھ پاس
کر لیتے ہیں وہ آگے کیا کر سکتے ہیں سر دست ہم اس پر بات کرتے ہیں ۔ (پری انجنئیرنگ،
پری میڈیکل، ہیومینٹیز گروپ اور سمپل FA کی فیلڈز پر علیحدہ علیحدہ بات ہوگی)۔
کمپیوٹر سائنس کو عام طور پر عوام ایک ہی فیلڈ سمجھتی ہے
جبکہ اس میں 6 مختلف فیلڈزہیں (1 )سافٹ وئیر انجنیئرنگ (2 )کمپیوٹر انجنئیرنگ (3 )
آرٹیفیشل انٹیلیجنس
AI (4) سائبر سیکورٹی ( 5) IT
آئی ٹی ( 6 ) کمپیوٹر سائنس شامل ہیں۔
(1)
سافٹ
وئیر انجنئیرنگ میں پروگرامنگ اور کوڈنگ سکھائی جاتی ہے۔
(2)
کمپیوٹر
انجنئیرنگ میں سافٹ وئیرز کو ہارڈ وئیرز کے ساتھ capable کرنا سکھایا جاتا ہے جیسے
سافٹ ویئر بڑی مشینوں اور گاڑیوں وغیرہ میں استعمال کیسے ہوتا ہے اور کیسے سنگل کلک
سے کوئ بھی فنکشن روبوٹک طریقے سے کام کرتا ہے۔
(3)
جیسا
کہ نام سے ظاہر ہے
AI، یہ
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی فیلڈ ہے جو پاکستان میں ابھی نئی ہے اسکی بدولت مختلف AI ٹولز
بنانا اور پروگرامنگ کے بعد ان سے آٹومیٹیکلی فائدہ اٹھانا سکھایا جاتا ہے۔
(4)
سائبر
سیکورٹی میں کمپیوٹر، روبوٹس اور انجنئیرنگ میں استعمال ہونے والے سافٹ ویئرز کے safety precautions کےبارے
میں بتایا جاتا ہے کہ کیسے معلومات کو صرف متعلقہ ڈومین ایڈمن یا یوزر تک محدود کیا
جاتا ہے اور اسے وائرس اور ہیکرز سے بچانا سکھایا جاتا ہے۔
(5)
دنیا بھر میں
34 لاکھ آئی ٹی ماہرین کی خدمات درکار ہیں ،اس میں نیٹ ورک سیکورٹی، سافٹ وئیر
اپلیکیشن، ڈیٹا سائنس، ورڈ پراسسنگ اور کمپیوٹرائزڈ لائیبریری کی سکل سیکھی جا
سکتی ہیں۔
(6)
کمپیوٹر
سائنس میں صرف کمپیوٹر کے متعلق بنیادی کوڈنگ اور پروگرامنگز سکھائی جاتی ہیں جیسے ونڈو اور بیسک آپریٹنگ سسٹمز بنانا۔
یعنی سٹوڈنٹ آئی سی ایس کرنے کے بعد کمپیوٹر کی ان
6 بنیادی فیلڈز میں داخلہ لے سکتا ہے۔ یہ ہر سٹوڈنٹ کی ذہنی استعداد اور دلچسپی پر
منحصر ہے وہ کونسی فیلڈ میں زیادہ دلچسپی لیتا ہے اسے صرف اسی فیلڈ میں ایڈمیشن لینا
چاہیے جس میں اسکا انٹرسٹ ہو تاکہ صرف ڈگری ہی نہ لے بلکہ پریکٹیکل سیکھے جو پریکٹیکل
لائف میں اسکے کام آۓ۔آپ
اس بارے میں مزید بھی پوچھ سکتے ہیں۔ (جاری
ہے)

0 Comments