شخصیت کی چوتھی ڈائی مینشن
(Judger and Perceiver)
انسانی شخصیت کی چوتھی ڈائی مینشن یہ بتاتی ہے کہ ہم اپنی
زندگی کے کاموں میں کتنے منظم ہیں یا پھر کتنے
منتشر ہیں ۔ ہم میں سے ہر ایک ججر (Judger) بھی ہوتا ہے اور پرسیور (Perceiver) بھی لیکن ہمارا ایک رویہ ہم میں زیادہ غالب ہوتا ہے۔ ججر
لوگ فیصلے کی طرف جانے والے ہوتے ہیں جبکہ پرسیور (Perceiver) انفارمیشن وصول کرنے والے ہوتے ہیں
اور دیر سے فیصلے کی طرف جاتے ہیں۔ ججر (Judger)
اس وقت کمفرٹیبل ہوتے ہیں جب ان کی زندگی میں ایک نظم وضبط
ہو اور فیصلے جلدی ہوں ، جبکہ پرسیور (Perceiver) اس وقت خوش ہوتے ہیں جب ان کی زندگی
میں لچک ہویہ تمام امکانات کے لیے اوپن رہنا پسند کرتے ہیں ۔ ججر (Judger)
معاملات کو لٹکانا ناپسند کرتے ہیں اور کسی نتیجے پر پہنچنا
چاہتے ہیں جبکہ پرسیور (Perceiver) کو یہ بات نا پسند ہوتی ہے کہ انہیں
کوئی فیصلہ کرنے پر مجبور کرے ۔ ججر (Judger) چیزوں کو سیاہ اور سفید میں دیکھنا پسند کرتے ہیں جبکہ
پرسیور (Perceiver)میں
زندگی کے تمام رنگ پائے جاتے ہیں ۔ ججر (Judger) کی ہرچیز پلان ہوتی ہے ان کا ڈیسک بھی آپ کو صاف ملے گے
جبکہ پرسیور (Perceiver)میں
فلیکس ایبلٹی ہوگی اور اس کا ڈیسک بھی اتنا منظم آپ کو نہیں ملے گا۔ اس کے ڈیسک پر
آپ کو وہ پین بھی ملیں گے جو خراب ہو چکے
ہیں یا لکھائی نہیں کرتے ۔ ججر (Judger)
ہمیشہ پہلے کام کو ترجیح دیں گے پھرکچھ اور جبکہ
پرسیور (Perceiver)پہلے انجوائے کریں گے پھر اپنا کام شروع کریں گے۔ ججر (Judger)
اس وقت اطمینان محسوس کرتے ہیں جب پراجیکٹ مکمل ہوجائے جبکہ
پرسیور (Perceiver)کو
اس وقت خوشی ہوتی ہے جب وہ کسی پراجیکٹ پر کام شروع کر رہے ہوتے ہیں ۔ ججر (Judger)
قسم کے سٹوڈنٹس اپنا منظم سٹڈی پلان بنائیں گےا ور اس کے
مطابق چلیں گے جبکہ ججر پرسیور (Perceiver)قسم کے سٹوڈنٹس کو جب جہاں موقع ملے گا کچھ نہ کچھ پڑھ لیں گے اور باقی تیاری
پیپر کی رات کر لیں گے ۔ آپ بھی اپنی پرسنیلٹی چیک کریں کہ آپ ججر (Judger)
ہیں یا پرسیور (Perceiver)

0 Comments