شخصیت کی تیسری ڈائی
مینشن
(Thinker / Feeler)
ہم انسان دو ذرائع سے فیصلہ کرتے ہیں ایک تھینکنگ یعنی عقل
کے ذریعے اور دوسرا فیلنگ یعنی جذبات کے ذریعے۔ شخصیت کی یہ ڈائی مینشن ہمیں بتاتی
ہے کہ ہم کس طریقے سے فیصلہ کرتے ہیں۔ ہم میں سے کچھ لوگ صرف عقل سے فیصلہ
کرنےوالے ہوتے ہیں اور کچھ لوگ جذباتی فیصلے کرتے ہیں ۔عقل سے فیصلہ کرنے والے یہ
کہتے ہیں کہ وہ حقائق کو دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں اور غیر جذباتی فیصلہ کرتے ہیں
جبکہ جذباتی فیصلہ کرنے والے یہ کہتے ہیں کہ وہ ہمدرد اور رحم دل ہوتے ہیں ۔
تھینکر (Thinker)لوگ
عام طور پر سخت مزاج ہوتے ہیں جبکہ فیلر (Feeler)قسم کے لوگ نرم مزاج ہوتے ہیں۔ تھینکر (Thinker)یہ دیکھتے ہیں کہ ان کا فیصلہ لاجیکل ہو جبکہ فیلر (Feeler)یہ دیکھتے ہیں کہ ان کے فیصلے کا دوسروں پر کیا اثر ہوگا، تھینکر
(Thinker)کا دماغ ان پر حکومت کرتا ہے جبکہ فیلرز کا دل ان پر حکومت
کرتا ہے، تھینکر (Thinker)فیصلہ
کرتے ہوئے یہ بات ذہن میں رکھیں گے کہ فیئر فیصلہ ہو جبکہ فیلر (Feeler)فیصلہ کرتے ہوئے یہ بات ذہن میں رکھتے ہیں کہ ان کے اس
فیصلے سے کوئی ہرٹ تو نہیں ہورہا، فیلر (Feeler)دوسروں کو ایسی بات کہنے سے رک جائیں گے جس سے انہیں محسوس
ہو کہ دوسرا شخص اپ سیٹ ہوگا جبکہ تھینکر (Thinker)کا فیصلہ لاجک پر
مبنی ہوگا چاہیے اسے کوئی ہرٹ ہوتا ہے تو ہو، فیلر (Feeler)لوگ دوسروں کو سمجھنے میں اچھے ہوتے ہیں تھینکر (Thinker)کسی آئیڈیا یا انفارمیشن کے نفع نقصان کو دیکھنے کی صلاحیت
رکھتے ہیں، تھینکر (Thinker)کو
کامیابی کی خواہش ہوتی ہے جبکہ فیلر (Feeler)کو خواہش ہوتی ہے کہ اس کی کارکردگی کو سراہا جائے ،اس کی
تعریف کی جائے، تھینکر (Thinker)کو چہروں اور ناموں کے بجائے اعداد وشمار زیادہ یاد رہ جاتے
ہیں جبکہ فیلر (Feeler)چہروں اور ناموں
کو ہمیشہ یادرکھتے ہیں۔آپ اپنے کو کس کٹیگری میں رکھتے ہیں فیلر (Feeler)کا یا تھینکر (Thinker)کی۔یاد رکھیں دونوں کٹیگریز بری نہیں بلکہ یہ شخصیت کو
جاننے کا ایک ٹول ہے۔

0 Comments