شخصیت کی دوسری ڈائی مینشن(OR Sensor iNtutives (

تحریر: ایچ –ایم -زکریا



شخصیت کی دوسری ڈائی مینشن اس بارے میں ہے کہ ہم عام طور پر کیسی انفارمیشن لیتے ہیں اور اس انفارمیشن کو کیسے ہینڈل کرتے ہیں ۔دو قسم کے لوگوں کے لیے  دو لفظ استعمال ہورہے ہیں ۔ Sensor اور iNtutives.

یہاں  Sسے مراد Sensor اور Nسے مراد iNtutives ہے۔S جو دیکھا جاسکتا ہے،  سنا جا سکتا ہے،  محسوس کیا جا سکتا ہے،  چکھا جا سکتا ہے یہ لوگ اس پر زیادہ توجہ دیتے ہیں ۔ S جس  کی پیمائش کی جاسکے اس پر فوکس کرتے ہیں ۔ S دنیا کے بارے میں معلومات لینے کے لیے اپنے پانچ حواس پر انحصار کرتے ہیں ۔ S لمحہ موجود کے لوگ ہوتے ہیں کہ  اس لمحے کیا کچھ ہورہا ہے ۔ جبکہ N کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ یہ لوگ اپنے پانچ حواس کے بجائے اپنی چھٹی حس پر زیادہ بھروسہ کرتے ہیں ۔ N خیالات اور تخیل کو زیادہ ویلیو دیتے ہیں ان کی نظر مستقبل کی طرف ہوتی ہے ۔ N چیزیں جیسی ہیں ان کو ویسا نہیں رکھنا چاہتے بلکہ مختلف کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ S کو وہ جاب پسند ہوگی جس میں کام کرنے کا کوئی Tangible رزلٹ ہو جبکہ N یہ سوچے گا کہ اگر میں ا س کیرئیر میں رہا تو اس کا مستقبل کیا ہوگا ۔ S کو اعدادوشمار کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے جبکہ N آئیڈیاز کے ساتھ کام کرنا پسند کرتے ہیں ۔ S میگزین اخبار یا کتاب کو شروع سے آخرتک پڑھیں گے جبکہ N کہیں سے بھی اخبار کتاب میگزین کو پڑھنا شروع کردیں گے۔ N نئی سکلز سیکھیں گے جبکہ S پہلے سے موجود سکل کو بہتر کریں گے۔