وٹامن ڈی سورج سے براہِ راست نہیں آتی، بلکہ جب سورج کی UVB شعاعیں ہماری جلد پر پڑتی ہیں تو جلد میں موجود ایک خاص مالیکیول (7-dehydrocholesterol) کیمیائی تبدیلی کے ذریعے وٹامن ڈی میں بدل جاتا ہے۔ یہ وٹامن ڈی پھر جگر اور گردوں میں جا کر فعال شکل اختیار کرتا ہے، یہی وٹامن ڈی کی فعال شکل ہے جو ہڈیوں، کیلشیم کے جذب اور جسم کے دیگر افعال کے لیے ضروری ہے، سورج کی روشنی کا مناسب وقت (صبح یا دوپہر کے قریب) زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔
وٹامن ڈی چونکہ سورج کی روشنی اور نیوٹریشن سے جڑا ہے، اس لیے دو شعبے (Nutrition + Dermatology) نوجوانوں کے لیے بہترین ہیں کیونکہ صحت اور خوبصورتی کی انڈسٹری تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ وٹامن ڈی اور اسکن کیئر پروڈکٹس کی عالمی مارکیٹ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ریسرچ، کلینیکل پریکٹس، اور پروڈکٹ ڈویلپمنٹ میں بھی نئے مواقع موجود ہیں۔ خواتین کے لیے یہ کیرئیرز زیادہ بہتر ہیں۔
ان کیرئیرز کی پاکستان اور باہر کی دنیا میں مانگ بڑھتی جا رہی ہے
Nutritionist / Dietitian →
مریضوں اور عام افراد کو وٹامن ڈی اور دیگر غذائی اجزاء کے بارے میں رہنمائی دینے والوں کی ضرورت ہے
Pharmaceutical Product Developer →
وٹامن ڈی سپلیمنٹس، فارٹیفائیڈ دودھ یا فوڈ پروڈکٹس تیار کرنے والی کمپنیوں میں کام کے لیے ایکسپرٹس کی ضرورت ہے
Public Health Specialist →
وٹامن ڈی کی کمی سے بچاؤ کے پروگرامز چلانا، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں سورج کی روشنی کم ملتی ہے ان ایکسپرٹس کی ضرورت ہے۔
Dermatologist (Skin Specialist Doctor) →
جلدی بیماریوں کی تشخیص اور علاج کے ایکسپرٹس کی ضرورت ہے
Cosmetic Dermatologist →
جلد کی خوبصورتی، اینٹی ایجنگ، اور اسکن کیئر ٹریٹمنٹس کے ایکسپرٹس دنیا کو چاہیں
اگر آپ کا ٹیلنٹ ہیلتھ، نیوٹریشن، یا اسکن کیئر سے جڑا ہے تو آپ ان شعبوں میں کیریئر بنا سکتے ہیں۔ وٹامن ڈی اور جلدی بیماریوں سے متعلقہ پروڈکٹس نہ صرف لوگوں کی صحت بہتر بناتے ہیں بلکہ آپ کو ایک مستحکم اور ترقی یافتہ کیریئر بھی دیتے ہیں۔

0 Comments