Crisis Problem Solving Talent


لوو یکی چین میں رہتا ہے اس کی عمر تیرہ سال ہے اس کے والد کا انتقال ہو گیا جس کے بعد لوو یکی کی کفالت کا بوجھ اس کی والدہ پر آگیا والد کے انتقال کے چھ ماہ بعد لوو یکی کی والدہ کی طبیعت خراب ہو گئی لو و یکی والدہ کو ہمسایوں کی مدد سے ہسپتال لے کر گیا والدہ کے میڈیکل ٹیسٹ ہوئے تو پتہ چلا لوو یکی کی والدہ کو آخری سٹیج  کا برین ٹیومر ہے "لوو یکی نے صحت کی قیمت پوچھی تو معلوم ہوا والدہ کے آپر یشن کیلئے ایک لاکھ یو آن چا ئیں لوویکی نے گھر جا کر کل اثاثے کا تخمینہ لگا یا معلوم ہوا یہ لوگ اگر اپنا سب کچھ بیچ دیں تو بھی بمشکل دس ہزار یو آن جمع ہوں گے لوو یکی کے پاس دو آپشن تھے یہ ماں کی بیماری کو قبول کر لیتا اور اللہ کی رضا سمجھ کر چپ چاپ بیٹھ جاتایا پھر ماں کو بچانے کی کوشش کرتا۔ آپ لوو یکی کی حیران کن قوت فیصلہ ملاحظہ کیجئے اس نے اپنی ماں کو بچانے کا فیصلہ کر لیا یہ اپنے قصبے سے نکلا اس نے تین سو چالیس کلو میٹر کا سفر کیا یہ شہر پہنچا اس نے شہر میں لوگوں کے جوتے پالش کرنا شروع کر دیئے یہ روزانہ پندرہ  گھنٹے کام کر تا تھا یہ ان پندرہ گھنٹوں میں ایک سو یو آن کما لیتا تھا یہ تیرہ سال کے بچے کیلئے بڑی رقم تھی لیکن یہ برین ٹیومر کے علاج کیلئے انتہائی قلیل تھی لوو یکی نے اندازہ لگایا یہ اگر روزانہ سویو آن کماتا رہا تو یہ لاکھ یو آن جمع نہیں کر سکے گا اور اگر ایک لاکھ یو آن جمع ہو بھی گئے تو اس کی ماں اس سے کہیں پہلے فوت ہو جائے گی مگر لوو یکی کے پاس اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا۔ لو و یکی روزانہ جوتے پالش کرتارہا یہاں تک کہ اللہ تعالی کی غیبی  امداد آگئی۔ یہ جوتے پالش کر رہا تھا کہ اس دوران ایک صحافی جو تا پالش کرانے کیلئے اس کے پاس آ گیا، صحافی نے دیکھا بچہ جی جان سے محنت کر رہا ہے چنانچہ اس نے اس کے ساتھ گپ شپ شروع کر دی اس گپ شپ کے دوران لوو یکی نے اسے اپنی کہانی سنائی صحافی کا دل بھر آیا اور اس نے اس بچے کی مدد کا فیصلہ کر لیا یہ دفتر گیا اور اس نے لوو یکی کی کہانی عوام کے سامنے رکھ دی یہ خبر اگلے دن چین کے اخبارات میں شائع ہوئی اور شام تک ٹیلی ویژن پر پہنچ گئی یہ خبر نشر ہونے کی دیر تھی پورے چین میں تھر تھلی مچ گئی اور لوگوں نے لود یکی کی ماں کے آپر یشن کی ذمہ داری اٹھانا شروع کر دی اس دوران یہ خبر اس ہسپتال تک بھی پہنچ گئی جس نے لوو یکی سے ایک لاکھ یو آن کا مطالبہ کیا تھا ہسپتال کی انتظامیہ کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور اس نے لوو یکی کی ماں کا مفت آپریشن کرنے کا اعلان کر دیا یہ لوو یکی کی زندگی کی بہت بڑی خبر تھی لوو یکی صحافیوں اور کیمروں کے جلوس میں اپنی ماں کو لے کر ہسپتال پہنچا ڈاکٹروں نے اس کی ماں کا آپریشن کیا یہ آپریشن کامیاب ہو گیا لو و یکی کی ماں صحت یاب ہو گئی اور اب لوو یکی اپنی ماں کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہا ہے۔
لوو یکی کی طرح ہماری زندگی میں بھی ایسے بے شمار مسائل آتے ہیں جن کے بارے میں ہمارا خیال ہوتا ہے ہم یہ مسئلہ حل نہیں کر سکیں گے چنانچہ ہم ہمت ہار کر گھر بیٹھ جاتے ہیں جبکہ قدرت ہمیشہ مسئلہ پیدا کرنے سے پہلے اس کا حل تیار کرتی ہے۔ اس مسئلے کا حل ہمارے دائیں بائیں موجود ہوتا ہے لیکن ہم اس پر توجہ دینے کی بجائے ہمت ہار کر گھر بیٹھ جاتے ہیں اور یوں ہم مسئلے اور حل کے درمیان موجود دوانچ کا فاصلہ کبھی طے نہیں کر پاتے۔
لوو یکی کا سب سے اہم اور پروفیشنل ٹیلنٹ Crisis Problem Solving Talent
یعنی بحران میں حل تلاش کرنے کی غیر معمولی صلاحیت تھا

یہ ایک High-End Professional Skill ہے جو بڑی کمپنیوں کے CEO، ٹاپ مینیجرز اور لیڈرز میں دیکھی جاتی ہے۔

یہی ٹیلنٹ لوگوں کو بناتا ہے:

CEO & Business Leader

Project Manager

Strategy Consultant

Social Entrepreneur

NGO Director

Emergency / Operations Manager

یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے پاس کمپنیاں اس وقت جاتی ہیں جب سب کچھ خراب ہو چکا ہوتا ہے۔

اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ

آپ کا اصل ٹیلنٹ کیا ہے؟

آپ کی پرسنیلٹی کس فیلڈ کے لیے بنی ہے؟

آپ کس کیرئیر میں واقعی کامیاب ہو سکتے ہیں؟

تو آج ہی ہم سے Talent Discovery & Career Counseling Session حاصل کریں۔

📞 03374769499
(کیرئیر کاؤنسلر: ایچ۔ایم۔ زکریا)