9 Problems
ایک شخص دلدل میں دھنسا ہوا تھا وہ اس سے نکلنے کے لیے جتنے ہاتھ پاؤں مارتا تھا، وہ دلدل میں مزید دھستا چلا جاتا تھا، وہ جب گردن تک کیچڑ میں ڈوب گیا تو اس نے باہر نکلنے کی کوشش بند کی اور بچاؤ بچاؤ کی آوازیں لگانا شروع کر دیں، سامنے چٹان پر ایک شخص کھڑا ہو کر اسے دیکھ رہا تھا۔ اس نے ڈوبنے والے سے پوچھا: "میں تمہاری کیا مدد کر سکتا ہوں؟" اس نے کہا: "بے وقوف مجھے باہر نکالو۔" اس شخص نے پوچھا: "میں تمہیں کیسے باہر نکال سکتا ہوں؟" دلدل میں پھسے شخص نے کہا: "کہ مجھے کیا پتا، میں اگر اتنا سمجھدار، اتنا سیانہ ہوتا تو میں خود باہر کیوں نہ آ جاتا؟" چٹان پر کھڑے شخص نے قہقہہ لگایا اور کہا: "اوہ بے وقوف شخص، تمہیں میری مدد نہیں چاہیے، تمہیں اس وقت صرف میرا مشورہ چاہیے۔"
ڈوبنے والے نے دھاڑے مار مار کر رونا شروع کر دیا، چٹان پر کھڑا شخص بولا کہ "میں ٹھیک کہہ رہا ہوں، تم مجھے بلانے کی بجائے مجھ سے صرف مشورہ لے لو، تم بچ جاؤ گے۔" ڈوبنے والے نے روتے ہوئے کہا: "چلو مشورہ ہی دے دو، لیکن میری جان تو بچا لو۔" باہر کھڑے شخص نے کہا: "تم اپنی گردن تھوڑی سی بائیں جانب گھماؤ۔" ڈوبنے والے نے گھما دی۔ وہ بولا: "اب دیکھو، تمہیں بائیں جانب کی زمین گرے رنگ کی نظر آ رہی ہے۔" ڈوبنے والا بولا: "ہاں واقعی یہ گرے ہے۔" چٹان پر کھڑے شخص نے کہا: "کہ اس گرے زمین کے اندر سرکنڈے ہیں، تم ہاتھ باہر نکالو، ان کو پکڑو اور اپنی طرف کھینچنا شروع کر دو، تم باہر آ جاؤ گے۔"
ڈوبنے والے نے اپنا ہاتھ کیچڑ سے باہر نکالا اور بائیں جانب بڑھا دیا۔ کیچڑ میں واقعی سرکنڈوں کے ڈنڈل تھے۔ اس نے سرکنڈوں کی مٹھی بھری اور سرکنڈوں کو اپنی طرف کھینچنا شروع کر دیا۔ وہ اس کو کھینچتا چلا گیا اور خود کیچڑ سے باہر آتا چلا گیا۔ باہر کھڑے شخص نے کہا: "کہ دلدلوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو مدد کی ضرورت نہیں ہوتی، انہیں مشورہ چاہیے ہوتا ہے۔"
دنیا میں اس وقت ساڑھے سات ارب لوگ ہیں، ان میں سے ہر شخص کسی نہ کسی مسئلے کی دلدل میں دھنسا ہوا ہے اور وہ ہیلپ کی آوازیں لگا رہا ہے اور اسے کوئی شخص یہ نہیں بتا رہا کہ تمہیں ہیلپ نہیں چاہیے، تمہیں صرف اڈوائس چاہیے۔
ہم انسانوں کے اس دنیا میں صرف 9 بڑے مسئلے ہیں، ان 9 مسئلوں کو آپ 9 دلدلیں کہہ سکتے ہیں اور ہم میں سے ہر شخص ان میں سے کسی نہ کسی دلدل میں ضرور دھنسا ہوتا ہے۔ یہ 9 دلدلیں کون سی ہیں، یہ پڑھیے
1. معاش: دنیا کا ہر شخص فکر معاش میں مبتلا ہے۔ کیا جاب کروں، کاروبار کروں یا نوکری کروں؟ پروگرس نہیں ہو رہی، پیسہ نہیں بچتا، میرے دوست، میرے رشتہ دار مجھے کھا گئے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ ہم میں سے ہر شخص اس کا شکار ہے۔
2. فیملی: والدین کو بچوں، بچوں کو والدین، بیوی کو خاوند، خاوند کو بیوی، بہن کو بھائی اور بھائی کو بہن سے مسائل ہیں۔
3. صحت: دنیا کا ہر شخص دماغی، جسمانی، روحانی اور جذباتی بیماریوں کا شکار ہے اور اسے ان کا علاج چاہیے۔
4. ریلیشنز: ہم دائیں بائیں موجود لوگوں کے ساتھ کس طرح اچھے تعلقات استوار کر سکتے ہیں؟ دنیا کا ہر شخص اس سوال کے گرد گھوم رہا ہے۔
5. فیوچر: ہم اپنا مستقبل کس طرح اچھا بنا سکتے ہیں؟ ہم پروگرس کیسے کر سکتے ہیں؟ دنیا کے ہر شخص کے ذہن میں یہ سوال ضرور آتا ہے۔
6. لرننگ: ہم زندگی کی آخری سانس تک کچھ نہ کچھ سیکھنا چاہتے ہیں، یہ کیسے ممکن ہے؟ یہ مسئلہ بھی بہت بڑا مسئلہ ہے۔
7. سیلف کنٹرول: ہم انسان اپنے کنٹرول میں نہیں ہیں، یہ یاد رکھیے گا۔ ہم جذباتی ہو کر غلطیاں کرتے چلے جاتے ہیں، لہٰذا جذبات کنٹرول کرنا پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔
8. ہمارےگرد بربادی: کے ہزاروں گڑے ہیں، دنیا میں نشہ، بزدلی، فراڈ، غلط مذہبی عقائد اور بری صحبت۔ آپ یقین کیجئے ہمارے گرد ہزاروں گڑھے ہیں۔ ہم ان سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ دنیا کا ہر شخص اس کے بارے میں سوچ رہا ہے۔
9. نویں دلدل، قدرت نے ہمارے اندر کونسا ٹیلنٹ رکھا ہے اور ہم اسے ڈسکور کیسے کر سکتے ہیں؟ اور اس سے کام کیسے لے کر اپنا کیرئیر بہتر بنا سکتے ہیں
آپ اگر ان میں سے ٹیلنٹ ڈسکوری اورکیرئیر کاؤنسلنگ کے مسئلے کا شکار ہیں، تو آپ ہم سے سیشن لے سکتے ہیں۔ آپ اس سیشن کے لیے اس نمبر پر رابطہ کیجئے۔
اور یہ یاد رکھے دنیا میں مسئلہ مسئلہ نہیں ہوتا۔ حل مسئلہ ہوتا ہے۔ آپ کے پاس اگر چابی ہو تو تالا خواہ کٹنا ہی بڑا یا مشکل کیوں نہ ہو۔ آپ اسے دو سیکنڈ میں کھول سکتے ہیں۔ لہذا مسئلے تالے اور حل چابی ہوتے ہیں۔ آپ کے پاس اگر چابی ہے تو آپ اپنا مسئلہ چٹکی بجا کر حل کر لیں گے۔
📞03339987384
(کیرئیر کاؤنسلر: ایچ۔ایم۔زکریا)

0 Comments