محافظ عجائب گھر (Museum Curator)

کہتے ہیں گذرے زمانے اور قدیم تہذیبوں کا پتا کرنا ہو تو عجائب گھر ان میں جھانکنے کے لیے کھڑکی کا کام دیتے ہیں۔ عجائب گھر کی تاریخ ڈیڑھ صدی پرانی ہے۔
عجائب گھر ایک ایسا ادارہ ہے جہاں کتب یا آثار کا تحفظ کیا جاتا ہے اور دیکھ بھال بھی۔ اس میں علوم و فنون کے نمونہ جات، وراثتی، ثقافتی، تہذیبی تمدنی اور ارتقا جیسے شعبہ جات کے آثار کا تحفظ کیا جاتا ہے اور نمائش کے لیے رکھا جاتا ہے۔

محافظ عجائب گھر میوزیم کا نگراں ہوتا ہے۔ یہ قیمتی نوادرات، تایخی اشیاء، تصاویر، تاریخی سکے، اور مورتیوں کی حفاظت کا ذمہ دار ہوتا ہے۔
یہ ایسے طریقے اختیار کرتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ میوزیم دیکھنے آئیں۔ یہ پرکشش طریقے سے میوزیم کو سجاتا ہے مارکیٹنگ کرتا ہے۔  دوسرے اداروں کو اور خاص طور پر تعلیمی اداروں کے بچوں کوموٹیویٹ کر کے یہاں کے لیے وزٹ کرانا اس کا کام ہوتا ہے۔
اس فیلڈ میں آنے کے لیے ہیریٹیج سٹڈیز میں ڈگری کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس فیلڈ میں آنےکے لیے آپ کی کمیونیکیشن، لکھنے، پڑھنے کی صلاحیت بہتر ہونی چاہیے۔
یہ میوزیم کا وزٹ کراتے ہوئے لوگوں کو ماضی میں پہنچا  دیتا ہے جہاں کی سیر کرتے ہوئے لوگ بہت محظوظ ہوتے ہیں۔
اس کا سکوپ دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے کیونکہ دنیا اب حقیقتا گلوبل ویلج بن چکی ہے اور بارڈرز کھل چکے ہیں تو لوگ ایک سے دوسرے ملک سیاحت کے لیے جارہے ہیں۔ دنیا میں سیاحت بڑھ چکی ہے اور سیاحت کا ایک بہت بڑا حصہ 45 فیصد میوزیم ، نودرات اور تاریخی معلومات سے جڑ چکا ہے۔
اس فیلڈ کی اہم شاخیں یہ ہیں۔
ہیڈ کیوریٹر
میوزیم ڈائریکٹر
ہیڈ آف ایگزابیشن

کنزرویٹر