الیکٹریشن کا کیرئیر
الیکٹریشن کا کیریئر ایک بہت وسیع اور اہم شعبہ ہے، جس کا تعلق بجلی سے متعلق تمام امور سے ہے۔ الیکٹریشن کی ضرورت ہر قسم کے تعمیراتی منصوبوں، صنعتی یونٹس، تجارتی مراکز، اور گھریلو استعمال کی جگہوں پر ہوتی ہے۔ اس شعبے میں مختلف مہارتیں شامل ہیں جیسے کہ الیکٹریکل سسٹمز کی تنصیب، مرمت، دیکھ بھال، اور بجلی کے آلات کی درستگی۔
مہارت اور تربیت:
الیکٹریشن بننے کے لیے عموماً آپ کو ٹیکنیکل اسکول یا ووکیشنل ٹریننگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، آپ کو عملی تجربہ حاصل کرنے کے لیے اپرنٹس شپ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ کچھ علاقوں میں الیکٹریشن کو لائسنس بھی درکار ہوتا ہے تاکہ وہ قانونی طور پر کام کر سکیں۔ بعض کالج الیکٹریکل انجنیئرنگ یا الکیٹرو ٹیکنالوجی میں ڈپلومہ بھی کراتے ہیں۔
الیکٹریشن کا شعبہ نہ صرف مالی طور پر مستحکم ہے، اس میں ترقی کے مواقع بھی ہیں۔ دنیا بھر میں بجلی کے استعمال میں اضافے کے ساتھ اس شعبے میں روزگار کے مواقع مزید بڑھ رہے ہیں۔
اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ الیکٹریکل ایک بہت بڑی فیلڈ ہے اور الیکٹریشن کا اس میں ماہر ہونا بہت مشکل ہے یہ ایک سمندر ہے۔ ایسا کچھ بھی نہیں ہے یہ ایک آسان فیلڈ ہے اور اس میں آپ بہت کم وقت میں ماہر بھی بن سکتے ھیں۔ بس اس کو سیکھتے وقت مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں۔
بنیادی الیکٹریکل کے اصولوں کی تعلیم
ولٹیج، کرنٹ، رزسٹنس، واٹیج اور فریکوئنسی کیا ہے۔ ان کو چیک کرنے کے لئے کون سے میٹر استعمال کئے جاتے ہیں اور ان کو کس طرح چیک کیا جاتاہے۔
الیکٹریشن کیریئر کے امکانات:
1. گھریلو اور تجارتی تنصیبات: یہ الیکٹریشن گھریلو بجلی کے نظام کی تنصیب اور مرمت کرتے ہیں، جیسے کہ روشنی کے سسٹمز، وائرنگ، اور دیگر برقی آلات کی دیکھ بھال۔
2. صنعتی شعبہ: یہ الیکٹریشن فیکٹریوں اور بڑے صنعتی یونٹس میں مشینوں اور برقی سسٹمز کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔
3. آٹومیشن اور کنٹرول سسٹمز: جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ، الیکٹریشن آٹومیشن اور کنٹرول سسٹمز کی تنصیب اور دیکھ بھال میں مہارت حاصل کر سکتے ہیں۔
4. شمسی توانائی اور دیگر متبادل توانائی کے ذرائع: آج کے جدید دور میں سولر پلیٹس ہر گھر، دفتر، دکان، فیکٹری میں نصب ہورہے ہیں اور ان الیکٹریشنز کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ یہ الیکٹریشن شمسی پینلز اور دیگر توانائی کے جدید ذرائع کی تنصیب اور دیکھ بھال میں کام کر سکتے ہیں۔
اس فیلڈ کی مزید شاخیں یہ ہیں۔
انڈسٹریل الیکٹریشن
کارخانوں میں مشینوں پر کام کرنے والے الیکٹریشن کو انڈسٹریل الیکٹریشن کہتے ہیں۔
بلڈنگ الیکٹریشن
بلڈنگ ، گھروں اور آفس کی وائرنگ کرنے والے الیکٹریشن کو بلڈنگ الیکٹریشن کہتے ہیں۔
آٹو الیکٹریشن
گاڑیوں کی وائرنگ کرنے والے الیکٹریشن کو آٹو الیکٹریشن کہتے ہیں۔
میرین الیکٹریشن
پانی کے جہازوں کی وائرنگ کرنے والے الیکٹریشن کو میرین الیکٹریشن کہتے ہیں۔
یہ سب انڈسٹریل الیکٹریشن، بلڈنگ الیکٹریشن، آٹو الیکٹریشن اور میرین الیکٹریشن ایک دوسرے سے بہت مختلف ہوتے ہیں ان کے الیکٹریکل سیمبلز، الیکٹریکل ڈرائنگ، کام ، کام کے ماحول اور کام کا تجربہ۔ ان ہی بنیادوں پر الیکٹریشن کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ آپ کو یہ بات اچھی طرح سوچنی چاھئے کہ آپ جس نوکری کے انٹرویو کے لئے جارھے کیا آپ وہی الیکٹریشن ہیں اگر آپ اپنی تعلیم، کام اور تجربے سے ہٹ کے کوشش کریں گے تو یہ وقت اور پیسے کا ضیائع ہو گا۔
روزگار کے مواقع:
- حکومت کے زیر انتظام ادارے
- تعمیراتی کمپنیاں
- تجارتی و صنعتی ادارے
- خودمختار کاروبار
۔ گلف کے ممالک میں اس کیرئیر کی آج بھی بہت ڈیمانڈ ہے۔

0 Comments