ایک آدمی کو چند دن قبل کسی خاتون کی کال آئی خاتون کی آواز بڑی رومانوی تھی خاتون نے انہیں بتایاکہ وہ انہیں کسی ڈنر میں ملی تھی اور ملتے ہی ان کی گرویدہ ہو گئی اب اس کا دن کا چین ختم اور راتوں کی نیند اڑ گئی ہے وہ اب ان کے بغیر نہیں رہ سکتی اور یہ ان سے دوستی کرنا چاہتی ہے وغیرہ وغیرہ۔ اس آدمی نے انکار کر دیا لیکن خاتون نے ہار نہیں مانی اور وہ انہیں دن میں دس دس بار فون کرنے لگی وہ ٹیلی فون پر باقاعدہ رونا بھی شروع کر دیتی تھی۔ اللہ تعالیٰ نے خواتین کے معاملے میں مردوں کا دل نرم بنایا ہے چنانچہ یہ صاحب بھی آہستہ آہستہ ان کے ٹریپ میں آگئے اور یوں ان کار تعلق استوار ہو گیا۔ یہ دونوں دو دو تین تین گھنٹے فون پر گفتگو کرنے لگے ۔ اس دوران دونوں کی ایک آدھ ملاقات بھی ہوئی خاتون بہت خوبصورت پڑھی لکھی اور مہذب تھی ملاقاتوں کے بعد خاتون نے انہیں تنہائی میں ملنے کی دعوت دے دی یہ صاحب ملاقات کیلئے جانے لگے راستے میں یہ ایک دوست کے پاس رک گئے گفتگو کے دوران انہوں نے یہ قصہ بیان کیا دوست نے ان سے خاتون کا نمبر لیا اپنے ایک دوسرےدوست سے اس نمبر کی تحقیق اور ایڈریس کی درخواست کی اس دوست نے چند منٹوں میں اطلاع دی کہ سم رب نواز نام کے کسی شخص کے نام جاری ہوئی ہے اور یہ ڈیرہ اسماعیل خان میں رہتا ہے۔ دوست نے ڈیر ہ اسماعیل خان میں پولیس کے ایک افسر کو ایڈریس دیا اور ان سے چھان بین کی درخواست کی اسی دوران اس خاتون کا فون آگیا وہ شخص ذرا سے جلد باز نکلے انہوں نے خاتون سے رب نواز کے بارے میں پوچھ لیا خاتون نے فور افون بند کر دیا اور اس کے بعد فون مکمل طور پر آف ہو گیا۔اس دوران پولیس ایڈریس پر پہنچی تو معلوم ہوا وہاں چند مشکوک لوگ رہے تھے اور یہ پولیس کے پہنچے سے پہلے فرار ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ ای کرائم سے متعلق ہے 'پاکستان میں جرائم پیشہ لوگ اب جدید ترین ٹیکنا لوجی استعمال کر رہے ہیں۔ یہ لوگ انٹر نیٹ کے ذریعے مختلف لوگوں کے ای میل اکاؤنٹ بھی ہیک کر لیتے ہیں اور ان کے دوستوں سے پیسے بٹورتے ہیں اور موبائل کمپنیوں کے ریکارڈ سے فون نمبر اور نام معلوم کر کے ان کے دوستوں سے دو چار ہزار روپے کے کارڈز بھی لوڈ کر الیتے ہیں۔ فراڈ اور جرم کا یہ سلسلہ اس وقت پورے ملک میں جاری ہے۔
اس کے توڑ میں ایک نئے کیرئیر نے جنم لیا جسے سائںبر سیکورٹی اینالسٹ کہا جاتا ہے۔
سائبر سیکیورٹی کے میدان میں ایک دلچسپ تاریخی واقعہ پہلا کمپیوٹر وائرس بنانا ہے۔ 1949 میں کمپیوٹر کے موجد جان وون نیومن نے کاپی کرنے والے پروگراموں کا آئیڈیا پیش کیا، جسے آج ہم کمپیوٹر وائرس کہتے ہیں اس کی بنیاد رکھی۔
کمپیوٹر اینالسٹ کیرئیر کا آغاز کمپیوٹر کی ابتدائی دہائیوں میں ہوا جب بڑے مین فریم کمپیوٹرز کی پروسیسنگ کی قابلیت کو بہتر بنانے کی ضرورت تھی۔ ابتدائی دنوں میں کمپیوٹر اینالسٹ زیادہ تر مین فریم کمپیوٹرز کے ساتھ کام کرتے تھے۔ ان کا کام ڈیٹا کی پروسیسنگ اور تجزیہ کرنے میں مدد کرنا تھا۔
پرسنل کمپیوٹرز کے فروغ کے ساتھ کمپیوٹر اینالسٹ کی مانگ میں اضافہ ہوا۔ ان کی ذمہ داریوں میں سسٹمز ڈیزائن، پروگرامنگ اور نیٹ ورکنگ شامل ہوئیں۔
انٹرنیٹ کے عروج کے ساتھ، کمپیوٹر اینالسٹ ویب پر مبنی سسٹمز اور ایپلیکیشنز پر کام کرنے لگے۔ سائبر سیکیورٹی کی اہمیت بھی بڑھ گئی۔
ڈیجیٹل دور کی تیزی سے ترقی کے ساتھ، کمپیوٹر اینالسٹ کے کردار میں تنوع آیا۔ وہ اب ڈیٹا اینالسٹ، سسٹمز اینالسٹ، اور سیکیورٹی اینالسٹ جیسے مختلف خاص شعبوں میں کام کرتے ہیں۔ موجودہ دور میں کمپیوٹر اینالسٹ جدید ٹیکنالوجیز جیسے کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بگ ڈیٹا، اور مصنوعی ذہانت پر کام کرتے ہیں۔ ان کی خدمات ہر صنعت میں ضروری ہیں، خاص طور پر آئی ٹی، ہیلتھ کیئر، فنانس، اور حکومتی ادارے۔
کمپیوٹر اینالسٹ کا کیرئیر اب مختلف خاص شعبوں میں پھیلا ہوا ہے، اور نئی ٹیکنالوجیز اور چیلنجز کے ساتھ یہ میدان مسلسل ترقی کر رہا ہے۔
سائبر سیکیورٹی اینالسٹ کیریئر کے مواقع پاکستان میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
سائبر سیکیورٹی اینالسٹ مختلف رولز میں کام کر سکتے ہیں جیسے سیکیورٹی آپریشنز سینٹر (SOC) اینالسٹ، سائبر رسک اینالسٹ، انفارمیشن سیکیورٹی انجینئر، وغیرہ۔
اس کے مواقع حکومت اور نجی شعبے دونوں میں موجود ہیں، خاص طور پر بینکنگ اور فنانس، آئی ٹی، ٹیلی کام اور دفاع میں۔ کمپنیاں جیسے S&P گلوبل، ڈیلیورو، کوالکوم ٹیکنالوجیز، اور ریکٹ بینکائزر سائبر سیکیورٹی پروفیشنلز کی خدمات حاصل کر رہی ہیں۔
ویب سائٹس جیسے Bayt.com, ROZEE.PK, اور Indeed.com پر سائبر سیکیورٹی اینالسٹ کی بہت سی جاب آفرز موجود ہیں۔
کون سی ڈگری کی ضرورت ہے؟
پیشہ ورانہ تعلیم یا کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ (سائبر سیکیورٹی/نیٹ ورکنگ) کی ڈگری۔
ڈگری کے ساتھ سکل بھی ضروری ہے جیسے کہ تخلیقی سوچ، تاکہ جن جگہوں پر سسٹم پر حملہ ہو سکتا ہے ان کی نشان دہی کر سکے۔ فوکس ہو کر کام کرنا، ٹیکنیکل سکل، کوڈنگ ڈی کوڈنگ کی سکل وغیرہ ۔
سائبر سیکیورٹی میں تجربہ، خاص طور پر سیکیورٹی آپریشنز سینٹر (SOC) میں کام کرنے کا تجربہ زیادہ معنی رکھتا ہے۔
اس فیلڈ کی مزید شاخیں یہ ہیں۔
فارنسک اینالسٹ
رسک منیجر
سیکورٹی انویسٹی گیٹر
پین ٹسٹر
سیکورٹی ٹرینر

0 Comments