نیچرل ٹیلنٹ
تحریر: ایچ-ایم-زکریا
بطخ جس کی پرورش ریگستان میں ہوئی ہواگر آپ اس کو ایک
تالاب میں لے کر آئیں اور اس کے پاس تیراکی کا کوئی تجربہ نہیں ہے،لیکن آپ دیکھیں
گے کہ تھوڑی دیر بعد وہ تیر رہی ہو گی اور اس ماحول میں ایڈجسٹ کر چکی ہوگی۔وہ
باقی بطخوں کی طرح پرفارم کر رہی ہو گی۔یہ اس کا نیچرل ٹیلنٹ ہے جس کی وجہ سے اس
نے آسانی سے تیرنا سیکھ لیا۔اس کو قدرت نے ڈیزائن ہی ایسا کیا ہے کہ وہ اس ماحول
میں
surviveکر سکے۔ اس کے پیروں کی ساخت،اس کا واٹر
پروفنگ سسٹم،اس کی باڈی،یہ ساری چیزیں اس کو well equipped بناتی ہیں کہ وہ اس ماحول
میں رہ سکے۔بطخ ہونے میں کوئی جاندار اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ نیچرل ٹیلنٹس Natural Talents سے
مراد وہ کام ہیں جو ہم آسانی سے کر سکتے ہیں جو ہمارے لیے نیچرل ہیں۔جنہیں کرنا
ہمارے لیے کچھ مشکل نہیں۔ نیچرل ٹیلنٹ میں یہی ہوتا ہے کہ آپ کو
زیادہ کوشش نہیں کرنی پڑتی اور آپ آسانی سے وہ کام کر سکتے ہیں۔ایک اور بات پر غور
کریں کہ ہر بطخ دوسری بطخ جیسی ہو گی،ایک شیر باقی شیروں کی طرح ہو گا،ساری بلیاں
ایک جیسی ہوں گی۔یہ
statement سارے جانوروں اور پرندوں کے بارے میں دے
سکتے ہیں۔
لیکن انسانوں کے بارے میں ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ سارے
انسان ایک جیسے ہوں گے۔انسانوں میں ہر کوئی منفرد ہو گا،ہر ایک کے پاس اپنے منفرد
ٹیلنٹ ہوں گے۔ انسانوں کے لیے بڑا ضروری ہے کہ یہ
جانیں کہ ان کانیچرل ٹیلنٹ کیا ہے۔اگر آپ اپنے کرئیر میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں
اپنے
passion کو فالو کرنا چاہتے ہیں،اگر آپ ایسے
پروفیشن میں جانا چاہتے ہیں جہاں آپexcel کریں،ترقی کریں
توپروفیشن آپ کے نیچرل ٹیلنٹ کے مطابق ہونا چاہیے۔ آپ بھی اپنا نیچرل ٹیلنٹ ڈسکور کریں ، آپ کا ٹیلنٹ ڈسکور
کرنے میں ہم مدد کریں گے۔اپنے نیچرل ٹیلنٹ کو ڈسکور کرنے کے لیے آپ ہم سے رابطہ کر
سکتے ہیں ۔
واٹس ایپ: 03339987384

0 Comments