کب اور کیوں کیریئر میں تبدیلی (Career Pivot) ضروری ہو سکتی ہے۔ 

زیادہ تر لوگ اپنی پہلی نوکری یا پیشہ اتفاق یا سہولت کی بنیاد پر چنتے ہیں، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ انتخاب کمزور ثابت ہوتا ہے۔ بدلتے حالات، ٹیکنالوجی اور مارکیٹ کی غیر یقینی صورتحال ہمیں مجبور کرتی ہے کہ ہم وقتاً فوقتاً اپنے کیریئر کا ازسرِ نو جائزہ لیں۔


کیریئر میں تبدیلی کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟


ابتدائی فیصلے اکثر کمزور بنیادوں پر ہوتے ہیں، دوستوں کے ساتھ ڈگری لینا، خاندان کے مشورے پر چلنا یا جوانی کے شوق پر فیصلہ کرنا پہلی وجہ ہے۔


اب مارکیٹ تیزی سے بدل رہی ہے، گلوبلائزیشن، معاشی جھٹکے، اور ٹیکنالوجی نے نوکریوں کی مدت کم کر دی ہے۔ اس پر بھی اب نوجوان کو سوچنا ہوگا۔


جنریٹیو AI اور آٹومیشن سکل بڑھ رہی ہیں، مہارتیں تیزی سے پرانی ہو رہی ہیں، اور کیریئر کے روایتی راستے دھندلا گئے ہیں۔


نئی صلاحیتوں کی مانگ بڑھ رہی ہے، اب صرف ٹیکنیکل علم کافی نہیں، بلکہ تجزیہ، سیکھنے کی صلاحیت، اثر و رسوخ اور تجسس زیادہ اہم ہیں۔


موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اب لوگ نوکری چھوڑنے کے بجائے پھنسے ہوئے محسوس کرتے ہیں۔


کیریئر تبدیلی کے اشارے (Signs for Career Pivot)


☑️جب کام سے جذباتی لاتعلقی ہو اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا کام آپ کی صلاحیتوں سے میل نہیں کھاتا۔


☑️مارکیٹ کی مانگ اور آپ کی مہارتوں میں فرق ہے جب آپ کی مہارتیں پرانی ہو جائیں اور نئی مہارتیں زیادہ اہم ہو جائیں۔


☑️ترقی کے مواقع محدود ہوں، جب ادارے میں آگے بڑھنے کا راستہ بند ہو جائے۔


☑️ذاتی اطمینان کی کمی محسوس ہو اگر کامیابی کے باوجود آپ خوش اور مطمئن نہیں ہیں۔


تو کیرئیر کو بدل لینا چاہیے کیونکہ اب مواقع بہت زیادہ ہیں


کیریئر میں تبدیلی ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن وقت کے ساتھ یہ ناگزیر ہو جاتا ہے۔ اصل کامیابی اس میں ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں، دلچسپیوں اور مارکیٹ کی ضرورتوں کو ملا کر نیا راستہ اختیار کریں۔

مزید گائیڈ لائن کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں۔


📞03374769499  


(کیرئیر کاؤنسلر: ایچ۔ایم-زکریا)