Journalism




صحافت ایک متحرک اور متنوع شعبہ ہے جس کا بنیادی مقصد عوام کو معلومات فراہم کرنا، ان کے حقوق کا تحفظ کرنا اور حقائق کی روشنی میں رہنمائی کرنا ہے۔ صحافت کا سکوپ وسیع ہے۔


آپ اگر صحافت کی فیلڈ میں آنا چاہتے ہیں یا آپ ماس کمیونیکیشن میں بی اے یا ایم اے کر رہے ہیں تو پھر آپ کو ڈگری لینے سے پہلے یہ کام ضرور کرنے چاہئیں' یہ کام آپ کی روٹین ہونے چاہئیں۔ ان کاموں میں سے 

پہلا کام مطالعہ ہے' آپ مطالعے کو اس طرح عادت بنالیں جس طرح ناشتہ آپ کی عادت ہے' آپ تین قسم کی سیاسی کتابوں کا مطالعہ کریں' ایک' تازہ ترین سیاسی کتب' یہ کتابیں بین الاقوامی سیاستدانوں' لیڈروں اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کی بائیو گرافی بھی ہو سکتی ہیں اور ان کے مضامین کا مجموعہ بھی۔ آپ روز کم از کم دو اخبارات کا مطالعہ ضرور کریں' آپ کے پاس ایک ہینڈ سائز ڈائری ہونی چاہیے' آپ کو کتابوں اور اخبارات میں سے جواچھی چیزملے' آپ اسے فوراً ڈائری میں لکھ لیں اور آپ کو جب بھی وقت ملے آپ ڈائری نکالیں اور اپنے نوٹس پڑھنا شروع کر دیں' اس سے آپ کا دماغ معلومات کا خزانہ بنتا چلا جائے گا' 

دوسرا کام' آپ تین صحافی منتخب کریں' ایک اردو صحافی ہونا چاہیے'دوسرا انگریزی اور تیسرے کا تعلق بین الاقوامی میڈیا سے ہونا چاہیے' آپ ان کی تمام تحریریں' خبریں اور تجزیے پڑھ جائیں' آپ لائبریریوں میں جا کر ان کی پرانی تحریریں نکالیں اور گھول کر پی جائیں' آپ ان کی شخصیت' ان کے کام کرنے کے طریقے' ان کی فیملی لائف اور زندگی کے بارے میں ان کی فلاسفی تک پڑھ لیں' آپ کی یہ پریکٹس آپ کو صحافی بنا جائے گی۔

مذید اس کی شاخیں یہ ہیں۔

1. پرنٹ میڈیا: اخبار، میگزین اور جرائد میں کام کرنے والے صحافی عوام تک خبریں اور اہم معلومات پہنچاتے ہیں۔


2. الیکٹرانک میڈیا: ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے ذریعے خبریں، معلوماتی پروگرامز اور تجزیات فراہم کرنے والے صحافی عوام کو تفریح کے ساتھ ساتھ خبریں بھی پہنچاتے ہیں۔


3. ڈیجیٹل میڈیا: انٹرنیٹ کے ذریعے خبریں، بلاگز، پوڈکاسٹس، اور ویڈیوز کے ذریعے معلومات فراہم کرنے والے صحافی جدید دور کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔


4. فوٹو جرنلزم: تصاویر کے ذریعے خبریں اور اہم لمحات کو دکھانے والے فوٹوگرافرز کی بھی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔


5. انویسٹیگیٹیو جرنلزم: تحقیقاتی صحافت میں کام کرنے والے صحافی گہری تحقیق کے ذریعے اہم معاملات کو عوام کے سامنے لاتے ہیں۔


# سکوپ

صحافت کے شعبے میں بے شمار مواقع موجود ہیں، لیکن اس کا سکوپ بہت زیادہ محنت اور استقامت کی بھی طلب کرتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کی وساطت سے صحافیوں کے لئے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ صحافی بننے کے لئے اچھی تحریر و گفتار کی صلاحیت، تجسس، اور حقائق کو تلاش کرنے کی اہلیت ہونی چاہیے۔


صحافت میں کامیابی کے لئے کچھ اہم نکات یہ ہیں:


1. تحقیق کی صلاحیت: خبروں کے حقائق کو جانچنے اور تصدیق کرنے کی صلاحیت رکھنی چاہیے۔

2. تحریری صلاحیت: اچھے آرٹیکلز، رپورٹس، اور کہانیاں لکھنے کا ہنر ہونا چاہیے۔

3. گفتگو کی صلاحیت: انٹرویوز، پریس کانفرنسز اور دیگر مواقع پر مؤثر گفتگو کرنے کا فن۔

4. جدید ٹیکنالوجی کا استعمال: سوشل میڈیا، آن لائن پلیٹ فارمز، اور دیگر ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال جاننا ضروری ہے۔


صحافت کے میدان میں مختلف مواقع دستیاب ہیں اور اس کے مستقبل میں بھی بہتر مواقع موجود ہیں۔ آپ کی دلچسپی اور محنت آپ کو اس فیلڈ میں کامیاب بنا سکتی ہیں۔