پاکستان اس شعبے میں نہ صرف نام پیدا کر رہا ھے بلکہ دنیا کو لیڈ بھی کر رہا ھے۔ اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خاتون صدر منتخب ہوٸی ھے۔
عائلہ مجید 180 ممالک میں اے سی سی اے کے لاکھوں اراکین کی قیادت کریں گی۔
ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس نے پاکستان سے تعلق رکھنے والی عائلہ مجید کو صدر منتخب کرلیا ہے۔
عائلہ مجید اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پاکستان سے اس عہدے کے لیے منتخب ہونے والی پہلی شخصیت بن گئی ہیں۔ عائلہ مجید پلانیٹیو مڈل ایسٹ اور اسلام آباد میں قائم پلانیٹیو پاکستان کی بانی اور سی ای او ہیں، جو ڈیکاربونائزیشن، پائیداری اور توانائی کے حوالے سے خدمات سرانجام دیتی ہیں۔
عائلہ مجید 180ممالک میں اے سی سی اے کے 252,500 سے زائد اراکین اور 526,000 مستقبل کے اراکین کی قیادت کریں گی۔ وہ ایسے وقت میں صدر منتخب ہوئی ہیں جب اے سی سی اے نے ایک ملین کی چوتھائی سے زیادہ اراکین ہونے کا اہم سنگ میل عبور کیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ اس سال اپنی 120 ویں سالگرہ بھی منائے گا۔
عائلہ مجید کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ چند ماہ میں 'اکاؤنٹنگ کا نیا مستقبل، اسٹریٹیجک نقطہ نظر اور اسٹیک ہولڈرز کا طرز عمل 'ان موضوعات کے حوالے سے کام کرنے کی خواہاں ہیں۔ اکاؤنٹنسی کا پیشہ متحرک اورمسلسل ترقی کررہا ہے اور ہم اسے ایک دلچسپ، بامقصد اور پرکشش کیریئر کے انتخاب کے طور پر فروغ دینے کے لیے کام کررہے ہیں۔
پاکستان میں ACCA (Association of Chartered Certified Accountants) کی ڈگری حاصل کرنا ترقی کے بہت سے مواقع فراہم کرتا ہے۔ مثلا ACCA کی ڈگری دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہے، جس کی وجہ سے بین الاقوامی دنیا میں ترقی کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ ACCA کے حامل افراد کو اکاؤنٹنگ، فنانس، آڈیٹنگ، اور مینجمنٹ کے شعبوں میں مختلف ملازمتیں ملتی ہیں۔ یا اپ اپنی فرم بھی شروع کر سکتے ہیں۔ اس ڈگری کے حامل افراد کو اچھی تنخواہ ملتی ہے، جو PKR 80,000 سے PKR 100,000 یا اس سے زیادہ ہوسکتی ہے، خاص طور پر اگر ان کے پاس تجربہ ہو۔
بڑی ملٹی نیشنل کمپنیز، بینک، آڈیٹنگ فرمز، اور کنسلٹنسی ادارے ACCA کے حاملین کی خدمات کی ہاتھوں ہاتھ لیتےہیں۔
اس فیلڈ کی مزید شاخیں یہ ہیں۔
1.اکاؤنٹنٹ
مالیاتی ریکارڈز کی دیکھ بھال کرنا، مالیاتی بیانات تیار کرنا، اور مالیاتی قواعد و ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانا اس کا کام ہے۔
اکاؤنٹنگ سافٹ ویئر کی معلومات، مالیاتی تجزیہ اور رپورٹنگ کی سکلز اپ کے پاس ہونی چاہیے
2.فنانس مینیجر
ادارے کی مالیاتی صحت کی نگرانی کرنا، مالیاتی منصوبہ بندی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کی ہدایت کرنا اس کا کام ہے۔
مالیاتی منصوبہ بندی اور تجزیہ، بجٹ کا انتظام اور مالیاتی رپورٹنگ کی سکلز بہت ضروری ہیں۔
3. فنانشل اینالسٹ
مالیاتی ڈیٹا کا تجزیہ کرنا تاکہ سرمایہ کاری کے فیصلے، بجٹ کی منصوبہ بندی اور مالیاتی پیشن گوئی میں مدد ملے۔
تجزیاتی مہارتیں، مالیاتی ماڈلنگ، اور ڈیٹا ویژولائزیشن کی سکلز ضروری ہیں۔
4.آڈٹ مینیجر
آڈٹ ٹیموں کی قیادت کرنا، آڈٹنگ کے معیارات کی تعمیل کو یقینی بنانا، اور مالیاتی ریکارڈز کی درستگی کا جائزہ لینا۔
آڈٹنگ تکنیکیں، تنظیمی اور مواصلاتی مہارتیں ضروری ہیں۔
5. فنانشل کنٹرولر
کمپنی کی اکاؤنٹنگ آپریشنز کا انتظام کرنا، مالیاتی رپورٹیں تیار کرنا، اکاؤنٹنگ ریکارڈز کی دیکھ بھال کرنا اور ٹیکس کی تعمیل کو یقینی بنانا اس کا کام ہے۔
مالیاتی کنٹرولز، اکاؤنٹنگ معیارات، اور مالیاتی رپورٹنگ کی سکل ضروری ہیں۔
6. منیجمنٹ اکاؤنٹنٹ
انتظامیہ کو کاروباری فیصلے کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے مالیاتی معلومات مہیا کرنا اس کا کام ہے
مینجمنٹ اکاؤنٹنگ، بجٹ سازی، اور کارکردگی کا تجزیہ کی سکل نہایت اہم ہیں۔
7.فنانشل ڈائریکٹر
ادارے کی مالیاتی حکمت عملی طے کرنا، مالیاتی آپریشنز کی نگرانی کرنا، اور مالیاتی استحکام کو یقینی بنانا اس کی ذمہ داری ہے
اسٹریٹجک منصوبہ بندی، مالیاتی قیادت، اور تنظیمی ترقی۔
8.ٹیکس اسپیشلسٹ
ٹیکس کی منصوبہ بندی، تعمیل، اور ٹیکس سے متعلق معاملات پر مشورے دینا۔
ٹیکس قوانین کی معلومات، مالیاتی تجزیہ، اور قانونی تعمیل۔
9. فورینسک اکاؤنٹنٹ
مالیاتی خلاف ورزیوں اور فراڈ کی تحقیقات کرنا، اکثر قانونی ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کرنا اس کی ذمہ داری ہے۔
تحقیقاتی مہارتیں، مالیاتی تجزیہ، اور قانونی علم۔
10.فنانشل پلانر
افراد اور اداروں کو مالیات، سرمایہ کاری، اور ریٹائرمنٹ منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرنا اس کا کام ہے۔
مالیاتی منصوبہ بندی، سرمایہ کاری کی حکمت عملی، اور کلائنٹ مینجمنٹ کی سکل اس جاب کے لیے ضروری ہیں۔

0 Comments