Nutritionists Career
نیوٹریشن کیا ہے؟
نیوٹریشن (Nutrition) خوراک اور انسانی جسم کے درمیان تعلق کو سمجھنے کا علم ہے۔
یہ دیکھتا ہے کہ کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، فیٹس، وٹامنز اور منرلز ہمارے جسم میں کیسے کام کرتے ہیں اور ہماری صحت پر کیا اثر ڈالتے ہیں۔
نیوٹریشن صرف خوراک کے انتخاب تک محدود نہیں بلکہ یہ صحت مند طرزِ زندگی، بیماریوں کی روک تھام اور علاج میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
نیوٹریشن کا دائرہ کار بہت وسیع ہے اور مختلف شعبوں میں اس کی ضرورت بڑھ رہی ہے، مثلا
ہیلتھ کیئر (Health Care):
ہسپتالوں اور کلینکس میں نیوٹریشنسٹ مریضوں کو خوراک کے ذریعے صحت بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
پبلک ہیلتھ (Public Health):
حکومتیں نیوٹریشن پالیسیز اور پروگرامز بناتی ہیں تاکہ مال نیوٹریشن (غذائی کمی) پر قابو پایا جا سکے۔ پاکستان میں تقریباً 40٪ بچے نشوونما کی کمی اور 50٪ خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں۔
ایجوکیشن اور ریسرچ (Education & Research):
یونیورسٹیز اور ریسرچ انسٹیٹیوٹس میں نیوٹریشن پر تحقیق کی جاتی ہے تاکہ نئی غذائی پالیسیز اور علاج دریافت کیے جا سکیں۔
فوڈ انڈسٹری (Food Industry):
نیوٹریشن ماہرین فوڈ پروڈکٹس ڈیزائن کرتے ہیں، جیسے ہیلتھی فوڈز، سپلیمنٹس اور ڈائٹ پلانز۔
اسپورٹس نیوٹریشن (Sports Nutrition):
کھلاڑیوں کے لیے خصوصی ڈائٹ پلانز بنائے جاتے ہیں تاکہ ان کی کارکردگی اور فٹنس بہتر ہو۔
کمیونٹی ورک (Community Work):
نیوٹریشنسٹ عوامی آگاہی پروگرامز چلاتے ہیں تاکہ لوگ صحت مند خوراک کو اپنائیں۔
اس فیلڈ میں کیریئر کے مواقع درج ذیل ہیں۔
نیوٹریشنسٹ یا ڈائٹیشن کے طور پر ہسپتال، کلینک یا فٹنس سینٹر میں کام کے مواقع موجود ہیں۔
فوڈ انڈسٹری اور فارماسیوٹیکل کمپنیز میں ریسرچ اور پروڈکٹ ڈویلپمنٹ میں مواقع موجود ہیں۔
پبلک ہیلتھ پالیسیز اور NGO پروگرامز میں شمولیت کے مواقع موجود ہیں۔
آن لائن ڈائٹ کنسلٹنسی اور ایجوکیشنل کور
سز کرکے آپ اچھا کیرئیر بنا سکتے ہیں۔

0 Comments