یہ جدید پروفیشنز درج ذیل ہیں ہمارے نوجوان ان پروفیشنز کو جوائن کرکے اپنا کیرئیر بنا سکتے ہیں۔ 


پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ

لوگوں کو بیماریوں سے بچانے کے پروگرام بناتا ہے۔

حکومتی اداروں، اسپتالوں اور کمیونٹی کے ساتھ مل کر آگاہی پھیلاتا ہے۔


 ہیلتھ پروموشن آفیسر

صaحت مند عادتیں سکھانے کے لیے ورکشاپس اور کیمپینز چلاتا ہے۔

سکولوں، کالجوں اور کمیونٹی سینٹرز میں آگاہی دیتا ہے۔


ٹوبیکو کنٹرول ریسرچر

سگریٹ اور نشے کے نقصانات پر تحقیق کرتا ہے۔

حکومت کو پالیسی بنانے میں ڈیٹا اور سفارشات دیتا ہے۔


 کمیونٹی ویلنس کوچ

لوگوں کی روزمرہ طرزِ زندگی بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

ڈائٹ، نیند، ورزش اور سٹریس مینجمنٹ میں رہنمائی دیتا ہے۔


 ہیلتھ ایجوکیشن کونٹینٹ کریئیٹر

یوٹیوب/سوشل میڈیا پر صحت سے متعلق معلوماتی ویڈیوز یا پوسٹس بناتا ہے۔

مشکل طبی باتوں کو آسان زبان میں بیان کرتا ہے۔


 مینٹل ہیلتھ فرسٹ ایڈ ٹرینر

لوگوں کو ذہنی دباؤ اور بحران میں ابتدائی مدد سکھاتا ہے۔

سکولوں اور تنظیموں میں مینٹل ہیلتھ کی ٹریننگز دیتا ہے۔


 ایڈکشن کاؤنسلر

نشے کے مریضوں سے سیشن کرتا ہے اور انہیں نشہ چھوڑنے میں مدد دیتا ہے۔

خاندان کو بھی رہنمائی دیتا ہے کہ مریض کا ساتھ کیسے دیں۔


 ری ہیبیلیٹیشن تھیراپسٹ

نشے کے مریضوں کی بحالی میں جسمانی اور ذہنی تھراپی کراتا ہے۔

مریض کو نئی مثبت عادتیں سکھاتا ہے۔


 سبسٹنس ابیوز پریونشن اسپیشلسٹ

سکولوں اور کمیونٹیز میں نشہ روکنے کے پروگرام چلاتا ہے۔

نوجوانوں کو آئس، گٹکا، شیشہ اور دیگر نشوں کے نقصانات سے آگاہ کرتا ہے۔


 ٹاکسی کولوجی اینالسٹ

کیمیکلز اور زہریلے مادوں کا انسانی صحت پر اثر ٹیسٹ کرتا ہے۔

لیبارٹری میں تجربات کر کے رپورٹس تیار کرتا ہے۔


 انوائرونمنٹل ہیلتھ سائنٹسٹ

ماحول اور انسانی صحت کے تعلق پر تحقیق کرتا ہے۔

آلودگی سے بچاؤ کے حل تجویز کرتا ہے۔


 ایئر کوالٹی اسپیشلسٹ

ہوا کا معیار چیک کرتا ہے اور آلودگی کے ذرائع شناخت کرتا ہے۔

شہروں اور اداروں کو صاف ہوا کے حل دیتا ہے۔


مزید کاؤنسلنگ کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں